توشہ خانہ کیس: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کو14 سال قید بامشقت

Source: S.O. News Service | Published on 31st January 2024, 9:22 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد، 31/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) پاکستانی عدالت نے آج سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عمران خان کے اقتدار حکومت میں قیمتی ریاستی تحفے پر قبضہ کرنے کے بدعنوانی کےمعاملے میں مجرم پاتے ہوئے عمران 14؍ سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ خیال رہے کہ عدالت نے کل ہی سابق وزیر اعظم عمران خان کو سائفر کیس میں 10؍ سال قید کی سزا سنائی تھی۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان میں 8 دن بعد یعنی 8 فروری کو عام انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس سزا نے عمران خان کی سزا کی مدت کو بڑھا دیا ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان مبینہ بدعنوانی کے جرم میں پہلے ہی تین سال قید کی سزا کاٹ چکے ہیں۔عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کو بھی انتخابات سے قبل مختلف مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے جن میں ان کی انتخابی علامت ’’کرکٹ بیٹ‘‘ کو قبول کرنے سے انکار کرنے اور خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر لیڈران کے نومشنین کاغذات کو مسترد کرنا شامل ہے۔اس حوالے سے احتسابی عدالت کے جج محمد بشیر نے روالپنڈی کی ادیالہ جیل میں سماعت کی ہے جہاں عمران خان توشہ خانہ کیس میں مقید ہیں۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 10 سال کیلئے کسی بھی عوامی عہدے پر فائز کرنے پر بھی ممانعت اور دونوں پر 787 ملین کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ سماعت کےدوران بشریٰ بی بی عدالت کے روبرو حاضر نہیں تھیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ قومی احتسابی بیورو نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف احتسابی عدالت میں کیس درج کیاتھاجس میں ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے سعودی ولی عہد سے ملے  زیورات کو کم قیمت میں دوبارہ حاصل کیا۔ عمران خان نے سماعت کے دوران عدالت کے سامنے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور جان بوجھ کر انہیں اس معاملے میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سماعت کے آغاز میں جج بشیر نے خان سے کہا کہ کیا وہ اپنا بیان درج کرنا چاہتے ہیں جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اپنے وکیل کے آنے کے بعد وہ اپنا بیان درج کروائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے بانی نے مزید کہا کہ مجھے دھوکہ دیا گیا ہے کیونکہ مجھے صرف سماعت میں حاضر رہنے کیلئے بلایا گیا تھا۔ خیال رہے کہ اقتدار سے باہر آنے کے بعد یہ عمران خان کی تیسری مرتبہ گرفتاری اور قید ہے۔رپورٹس کے مطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ نے مختلف ریاستی ہیڈ سے 108 تحفے قبول کئے تھے جس میں سے انہوں نے 58 تحفے اپنے پاس رکھ لئے تھے۔ توشہ خانہ (فارسی میں جس کے معنی خزانہ رکھنے کی جگہ ) کے قوانین کے مطابق حکومتی حکام اس طرح کے تحفے اپنے پاس رکھ سکتے ہیں لیکن پہلے اس کیلئے انہیں اس کی رقم جمع کرنی ہوگی اور پہلے تحفہ کو جمع کروانا ہوگا۔ عمران خان اور بشرہ بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے تحفہ جمع نہیں کروایا تھا یا اپنے اقتدار کا غلط استعمال کرتے ہوئے اسے کم قیمت میں حاصل کر لیا تھا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔