بھٹکل:آج 21فروری سے آئی سی ایس ای ،دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز: تعلقہ میں کل 144طلبا و طالبات امتحان میں ہوں گے شریک
بھٹکل :20؍فروری (ایس اؤ نیوز ) کونسل فور دی انڈین اسکول سرٹیفکٹ ایگزامنیشن کے زیراہتمام آئی سی ایس ای کےدسویں جماعت کےسالانہ ا متحانات ملک بھر میں 21فروری سے 28مارچ تک منعقد ہونگے۔ امسال بھٹکل تعلقہ میں کل 144طلبا و طالبات آئی سی ایس ای ، دسویں کے امتحانات میں شریک ہونگے۔
بھٹکل تعلقہ کے 3اسکولوں میں آئی سی ایس ای نصاب کی تعلیم دی جاتی ہے۔ بھٹکل کے تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کی اسکول نیو شمس اسکول میں 50طالبات اور35طلبا سمیت کل 85طلبا امتحان لکھیں گے۔ مرڈیشور کی بینا ودئیدیا انٹرنیشنل اسکول کی20طالبات اور15 طلبا سمیت کل 35 طلبا اور بھٹکل کے ودیا نجلی پبلک اسکول کی 8طالبات اور 16طلبا سمیت کل 24طلبا امتحان کاسامنا کریں گے۔