بینگلور اور رام نگر سمیت کئی علاقوں میں زبردست بارش؛ بنگلورو-میسور ہائی وے زیر آب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th August 2022, 6:32 PM | ریاستی خبریں |

بینگلور 28 اگست  (ایس او نیوز)    بنگلورو شہر کے کئی حصوں میں جمعہ اور سنیچر کو   دوبارہ  بارش  شروع ہونے کے نتیجے میں عام زندگی مفلوج رہی اس درمیان  محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ریاست میں اگلے 4 دن بھی  موسلادھار بارش ہوگی۔ تیاگراج نگر، بسون گڈی، بن شنکری، کارپوریشن، کے آر مارکیٹ، میسور بینک سرکل، میجسٹک اور شانتی نگر سمیت کئی مقامات پر جمعہ اور سنیچر کو کافی  بارش ہوئی  ہے، کئی علاقوں میں گھن گرج کے ساتھ بارش کی بھی اطلاعات ہیں،  البتہ آج اتوار کو بارش کا سلسلہ تھمتا نظر آیا ہے۔  اُدھر  محکمہ موسمیات نے جنوب مغربی مانسون کے مضبوط ہونے کی وجہ سے اگلے  چار دنوں تک  شدید بارشوں کی پیشن  گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بنگلور کے ساتھ ساتھ  اطراف کے علاقوں رام نگر اور میسور میں بھی   جمعہ شب کے ساتھ ساتھ  سنیچر کو بھی موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ جبکہ  شدید بارش سے بنگلور۔میسور ہائی وے بھی زیر آب آگیا۔ بتایا گیا ہے کہ احتیاطی طور پر ہائی وے کو سنیچر سے تین دنوں کے لئے بند کرنا پڑا ہے۔ اور سواریوں کے لئے متبادل راستے کا انتظام کیا گیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  جمعہ کی رات رام نگر ضلع میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں بنگلور اور میسور ہائی وے پانی میں ڈوب گیا جس کو دیکھتے ہوئے ضلعی پولس نے سواریوں کو  احتیاط کے طور پر متبادل راستوں  سے گذرنے کی اپیل کی۔ موسلادھار بارش کے باعث ضلع کی کئی جھیلیں اور ڈیم بھر گئے ہیں۔ ساتھ ساتھ ہائی وے کی مرمت کی وجہ سے بھی ٹریفک نظام میں خلل پڑنے کے خدشہ کو دیکھتے ہوئے ہفتہ سے تین دن تک بنگلور میسور روٹ سے سفر کرنے والے سواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ   بنگلور-کنک پورہ-میسور روٹ سے  یا بنگلور-کونیگل-میسور روٹ کے ذریعے سفر کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...