نائیجیریا: 287بچوں کا اغواء، انٹیلی جنس میں خامی اہم وجہ، سیکوریٹی فورسیز کا جنگلات کا گھیراؤ

Source: S.O. News Service | Published on 9th March 2024, 11:52 AM | عالمی خبریں |

ابوجہ، 9/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) سیکوریٹی فورسیز نے جمعہ کو نائیجیریا کے شمال مغربی علاقے میں واقع گھنے اور بڑے جنگلات کا گھیراؤ کیا تاکہ اغوا ہونے والے تقریباً ۳۰۰؍ بچوں کو بحفاظت نکالا جاسکے۔ یہ بچے جمعہ کی صبح ۸؍ بجے اسکول جانے کی تیاری کررہے تھے تبھی مسلح افراد کے ایک بڑے گروہ نے ان کے علاقے کو گھیر لیا اور بچوں کو لے کر گھنے جنگل کی طرف بڑھ گئے۔ اغوا کی اس وارادت کو تجزیہ کاروں اور کارکنوں نے انٹیلی جنس کی ناکامی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ 

مغربی افریقی ملک کے دارالحکومت کے قریب واقع کدونا ریاست میں ۲۸۷ء بچوں کا اغواء، ۲۰۱۴ءمیں بورنو کے چیبوک گاؤں کی اسکول کی طالبات کے اغوا کے بعد سے، دہائی میں اسکول سے سب سے بڑے اغوا میں سے ایک ہے۔ تجزیہ کاروں اور کارکنوں کا کہنا ہے کہ حفاظتی خامیوں کی وجہ سے یہ اغوا ہوا ہے۔ 

شہر سے ۵۵؍ میل دور واقع کوریگا قصبے کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ تازہ حملوں میں ۱۲؍ سال یا اس سے کم عمر ۱۰۰؍ بچوں کا اغواء کیا گیا اور انہیں جنگل کی طرف لے جایا گیا۔ یہ بچے صبح اسکول جانے کی تیاری کررہے تھے۔ کدونا کے اسکول حکام نے بتایا کہ جب ایک شخص نے بچوں کو بچانے کی کوشش کی تو اسے گولی مار دی گئی۔

کدونا کی گورنر اوبا ثانی اور سیکوریٹی حکام نے جمعرات کو غمزدہ دیہاتیوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے گورنر سے التجا کی کہ طلبہ کی رہائی کو یقینی اور ان کے علاقے کو محفوظ بنایا جائے۔ اس علاقے کی آبادی بہت کم ہے جہاں اکثر اغوا کی وارداتیں انجام دی جاتی ہیں۔ 

کدونا پولیس کے ترجمان منصور حسن نے بتایا کہ قریبی جنگلات میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے جو اکثر مسلح گروہوں کیلئے انکلیو کا کام کرتے ہیں۔ حسن نے کہا کہ ’’تمام سیکوریٹی ایجنسیاں بچوں کی بازیابی کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کر رہی ہیں۔‘‘

علاقے کے ایک نوجوان لیڈر جوشوا مادامی نے بتایا کہ اسکول میں کوئی باڑ نہیں تھی، صبح ۸؍ بجے کے بعد موٹر سائیکلوں پر آنے والے بندوق برداروں نے ہر زاویے سے علاقے کوگھیر لیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی سیکوریٹی فورسیز جائے وقوع پر نہیں پہنچیں جس سے اہل خانہ اور تجزیہ کاروں کے خدشات بڑھ گئے کہ بندوق بردار بچوں کو لے کر گہرے جنگل میں چلے گئے ہیں۔

لاگوس میں قائم ایس بی ایم انٹیلی جنس فرم کے سیکوریٹی تجزیہ کار، کانفیڈنس میک ہیری نے کہا کہ اس طرح کا تاخیری ردعمل عام ہے اور انٹیلی جنس پر عمل کرنے میں ناکامی کے علاوہ ہاٹ اسپاٹ میں صورتحال کو مزید خراب کرتا ہے۔

نائیجیریا کے صدر بولا ٹینوبو نے کہا کہ ’’مجھے یقین ہے کہ متاثرین کو بازیاب کرالیا جائے گا۔‘‘ یاد رہے کہ گزشتہ سال جب صدر منتخب ہوئے تھے تو ان کے انتخابی وعدوں میں اغواء کے بحران کو ختم کرنا بھی شامل تھا۔ 

تاہم، اب تک کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن مقامی لوگوں نے اس کا الزام ان ڈاکوؤں پر عائد کیا ہے جو نائیجیریا کے شمال مغربی اور وسطی علاقوں کے دور دراز دیہاتوں میں بھاری تاوان کیلئے بڑے پیمانے پر قتل عام اور اغوا کرتے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔