جرمنی میں ٹرین ڈرائیور6 روزہ ہڑتال پر

Source: S.O. News Service | Published on 24th January 2024, 11:04 PM | عالمی خبریں |

برلن، 24/جنوری (ایس  او نیوز/ایجنسی) جرمنی میں ٹرین ڈرائیوروں نے ملک کی اہم ریل منتظم سے اپنی تنخواہ اور کام کے گھنٹوں کی مانگ کو لے کر آج سے 6 روزہ ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہےجس کے سبب پورے ملک میں ریل کی آمد و رفت دوبارہ انجماد کے قریب پہنچ گئی۔ جی ڈی ایل کی اس ہڑتال کے سبب ریاستی ڈوشےباہن کے ذریعے چلائی جا رہی مسافر اور مال گاڑی کی آمد رفت پیر کو شام ۶؍ بجے تک متاثر رہے گی۔یونین نے اس سے قبل اس مہینے کے اوائل میں سہ روزہ ہڑتال کی تھی اور گزشتہ سال ۲؍مرتبہ احتجاج کیا تھاجو ۲۴؍ گھنٹے جاری رہاتھا۔

بدھ کو ہڑتال شروع ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں ریل سفر ایک مرتبہ پھر متاثر ہوا ہےاور پریشان حال مسافرمتبادل ذریعہ کی تلاش میں جد وجہد کرتےنظر آرہےہیںجس میں طویل مسافت کی بسیں، کار اور فلائٹ شامل تھے۔

ڈوشے باہن کے مطابق گزشتہ ہڑتال کے نتیجہ میں قریب ۸۰؍فیصدطویل مسافتی ٹرینیں منسوخ ہوئی تھی اور مقامی خدمات پر خاطر خواہ رکاوٹ پیدا ہو گئی تھی۔اس کے علاوہ مال برداری میں بھی خاصی دقت کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ ڈوشے باہن کا کہنا ہے کہ الپ کے اطراف ،پولینڈ یا اسکانڈیناویا اس کے علاوہ ہالینڈ یا بیلجیم کی بندر گاہ میں یوروپین مال برداری بھی متاثر ہوگی۔جرمن خبر رساں ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہڑتال کے بعد بھی کارگو کے حجم میں کمی واقع ہوگی کیونکہ کئی گاہکوں نے اپنے مال کی ڈھلائی منسوخ کی ہے۔تنخواہ میں اضافہ کے ساتھ یونین بنا تنخواہ میں تخفیف کئے اپنے کام کے اوقات کو ہفتہ میں 38؍ گھنٹے سے گھٹا کر 35؍ گھنٹے کرنے کی بھی مانگ کر رہی ہے ۔ یہ ایسی مانگ ہے جسے ڈوشے باہن اب تک خارج کرتی آئی ہے۔

بدھ کو ریل انتظامیہ نے یونین کی مانگ کی بنیاد پر مزید گفتگو کے مطالبے کو یہ کہہ کر مسترد کیا تھا کہ یہ ان کے زیادہ تر معروف مطالبات کا اعادہ ہے۔مذاکرات کے تعطل کے ساتھ جرمنی کے وزیر برائے نقل و حمل نے کہا کہ حکومت جی ڈی ایل اور ڈوشے باہن کے درمیا ن ثالثی کے امکان کو مسترد نہیں کرتی۔وولکر ویسنگ نے عوامی ریڈیو ڈوشے لینڈ فنک سے کہا کہ اگر حالات اس قدر تعطل کا شکار رہے کہ ہم ایک دوسرے سے گفت وشنید ہی نہ کر یں تو ہمیں فوری طور پر کسی ثالث کی ضرورت پڑےگی۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔