خوراک اور ادویہ کے مزید 12 ٹرک غزہ میں داخل ہونے کے لئے پہنچ گئے رفح بارڈر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th October 2023, 10:13 PM | عالمی خبریں |

غزہ 26 اکتوبر (ایس او نیوز/ایجنسی) غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر مزید 12 ٹرک رفح کراسنگ پر پہنچ  چکے ہیں۔ فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ رفح کراسنگ پر آنے والے ٹرکوں میں خوراک، دوائیں اور طبی ساما ن موجود ہے۔

رفح کراسنگ سے اب تک امدادی سامان سے بھرے 74 ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت مل چکی ہے، جب کہ ان ٹرکوں میں موجود سامان میں ایندھن شامل نہیں ہے۔

غزہ میں امداد کی رسائی کے لیے عارضی توقف کے بجائے مکمل جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی کی جائے۔

 انہوں نے غزہ میں اسرائیلی ’جرائم اور تباہی‘ کے بارے میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کو بریفنگ دینے کے ایک دن بعد دی ہیگ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اس بار جنگ مختلف ہے اسرائیل بدلے کی جنگ لڑ رہا ہے۔ غزہ میں مکمل جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔