عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کو جئے شری رام کے نعروں کے ساتھ اتر پردیش میں گولی ماردی گئی، دونوں کی موت؛ تین حملہ آور گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th April 2023, 12:41 AM | ملکی خبریں |

پریاگ راج 16 اپریل (ایس او نیوز/پی ٹی آئی) گینگسٹر سے سیاستدان بنے عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کو ریاست اترپردیش کے پریاگ راج میں پولس کی موجودگی میں اُس وقت فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ جب دونوں کوایک میڈیکل کالج لے جایا جارہا تھا۔ واردات سنیچررات کو پیش آئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین حملہ آوروں نے جئے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے دونوں پرقریب سے گولیاں چلائیں، جس کے فوری بعد فائرنگ کی وڈیو کلپ سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ  پریاگ راج کے دھوم گنج پولیس اسٹیشن کے تحت میڈیکل کالج کے قریب انھیں ماردیا گیا۔ وائرل وڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ ان دونوں پر کئی راونڈس فائرنگ کی گئی، جب دونوں زمین پر گرے تو جئے شری کے نعرے لگائے گئے۔ واضح رہے کہ گینگسٹر و سیاستدان عتیق احمد کے بیٹے اسد احمد‌ کودو دن پہلے ہی جھانسی میں مبینہ پولس انکاؤنٹرمیں ماردیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی نے اپنی رپورٹ میں ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس واقعے کے سلسلے میں تین لوگوں کو گرفتارکیا گیا ہے۔ رپورٹ کےمطابق سنیچر رات 10 بجے جب دونوں کو پولیس میڈیکل چیک اپ کے لیے ہسپتال لے جا رہی تھی تو میڈیا والے بھی ان کا پیچھا کرتے ہوئے دونوں سے بات چیت کررہے تھے، جس کے دوران دونوں پرکافی قریب سے فائرنگ کی گئی اور فائرنگ کی پوری واردات میڈیا والوں کے کیمرے میں قید ہوگئی۔

پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق کم از کم دو افراد، جنہوں نے اخبارنویس کا روپ دھار لیا تھا، عتیق احمد اور اس کے بھائی پر قریبی رینج سے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ گولیاں لگتے ہی دونوں زمین پر گرگئے۔ جس کے بعد پولیس نے جلد ہی حملہ آوروں پر قابو پالیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت لولیش تیواری، سنی اور ارون موریا کے طور پر کی گئی ہے جنہیں پولس نے اپنی تحویل میں لےلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کےدوران پولس کانسٹیبل مان سنگھ کو بھی چوٹیں آئی ہیں۔

مقتول عتیق احمد  کے وکیل وجئے مشرا نے بتایاکہ صحافیوں کے ہجوم میں سے کسی نے قریب سے عتیق احمد اور اُس کے بھائی پر گولی چلائی۔ مشرا نے کہاکہ جب گولی لگی تو وہ ان کے ساتھ کھڑا تھا۔

سنسنی خیز قتل کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ جس کے بعد پولس نے عتیق احمد اور اشرف کی گولیوں سے چھلنی لاشوں کو جائے وقوعہ سے اٹھا لیا۔

ایک پولس آفسر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ "ہم واقعے کی جانچ کر رہے ہیں۔ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ہم نے ابھی تک گرفتار افراد سے پوچھ تاچھ نہیں کی ہے۔‘‘

واضح رہے کہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سابق ایم پی عتیق احمد اوران کے بھائی اشرف کو اُمیش پال قتل کیس کے سلسلے میں عدالت میں سماعت کے لیے پریاگ راج لایا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق عتیق احمد کا بیٹا اسد اوراس کے ایک ساتھی کوجمعرات 13 اپریل کو جھانسی میں پولیس انکاونٹر میں ماردیا گیا تھاجس کے بعد جمعہ کو اپنے وکیل کے توسط سے عتیق احمد نے مجسٹریٹ کو اپنے بیٹے کی نماز جنازہ میں شرکت کی درخواست دی تھی جس کا فیصلہ ہفتہ کو چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہونا تھا تاہم عدالتی کارروائی سے قبل ہی اُن کے بییٹے کی تدفین سنیچر صبح ہی عمل میں آگئی۔

بتاتے چلیں کہ اسد، عتیق احمد کے 5 بیٹوں میں تیسرا بیٹا تھا اور اُمیش پال قتل کے بعد سے مفرور تھا۔ عتیق احمد کا بڑا بیٹا عمر لکھنؤ جیل میں ہے جبکہ چھوٹا بیٹا علی نینی سنٹر جیل میں قید ہے جبکہ چوتھا بیٹا اعظم اور سب سے چھوٹا بیٹا آبان پریاگ راج  کے چائیلڈ امپروومنٹ ہوم میں ہیں۔ 

یہ بھی یاد رہے کہ راجو پال کو جنوری 2005 میں قتل کردیا گیا تھا جس کے اہم گواہ اُمیش پال کو عتیق احمد نے مبینہ طور پر فروری 2006 میں اغوا کیا تھا۔ بعد ازاں اسے مارنے کے بعد گواہی نہ دینے کا حلف نامہ لکھ کر چھوڑدیا گیا تھا۔ 2007 میں جب ریاست میں بی ایس پی کی حکومت آئی تو اُمیش پال نے جولائی 2007 میں پریاگ راج کے دھومان گنج پولیس اسٹیشن میں اپنے اغوا کا مقدمہ درج کرایا جس میں مسلسل سماعت اور گواہی جاری تھی۔اس دوران 24 فروری 2023 کو جب اُمیش پال اپنی آخری گواہی دیکر واپس آرہے تھے تو ان کا قتل کردیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو باندہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹنگ کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جن میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی ہے۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ اب تو آنسوؤں کا دریا بہنے لگا ہے، اس بار آنسوؤں کا پانی خطرے کے ...

بی جے پی مہاراشٹر میں گندی سیاست کر رہی ہے: آدتیہ ٹھاکرے

ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے سشما آندھرے کو شیوشینا (ٹھاکرے) میں شامل کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سشما آندھرے شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے پر تنقید کی تھی اور اب انھیں کی پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں ...

شکایت پر عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 44 کے تحت ایک شکایت پر عدالت کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کسی شخص کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

ہمارا حکم صاف ہے، کیجریوال کو خود سپردگی کرنی ہوگی: سپریم کورٹ

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر آج (16 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے کہا کہ کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کرنی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ ...

1000 ٹھگوں کی اسکائپ آئی ڈی بلاک، ہزاروں سِم کارڈ کیخلاف بھی ہوئی کارروائی

حکومت ہند نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ڈیجیٹل اریسٹ اور بلیک میلنگ کے واقعات کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے 1000 اسکائپ آئی ڈی کو بلاک کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس طرح کی دھوکہ دہی میں شامل ہزاروں سِم کارڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔