کورونا پر فرانسیسی سائنسدانوں کی تحقیق ، کتنی تپش سے ختم ہوسکتا ہے کورونا؟

Source: S.O. News Service | Published on 15th April 2020, 12:59 PM | عالمی خبریں |

پیرس،15؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) ا یک تازہ ترین نئی تحقیق میں فرانسیسی سائنسدانوں نے دعوی کیا ہے کہ کورونا وائرس کو مکمل طورپر ختم کرنے کے لئے پانی کو تقریباً نقطہ ابال جتنا درجہ حرارت درکار ہوتا ہے۔ فرانسیسی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کو اگر 60 ڈگری سینٹی گریڈ پر ایک گھنٹے تک تپش دیں تو وائرس میں پھر بھی ایک سے دو اور دو سے چار میں تقسیم ہوکر بڑھنے کی صلاحیت برقرار رہتی ہے، تاہم جب وائرس کو 92 ڈگری سینٹی گریڈ پر 15 منٹ تک تپش دی گئی تو وہ بالکل غیرفعال ہوگیا۔

امریکہ کی نیشنل اکادمی آف سائنسز نے وائٹ ہاؤس کو گزشتہ ہفتے آگاہ کیا تھا کہ موسم گرما کے درجہ حرارت سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر اثرنہیں پڑے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ گرمی کی شدت بڑھنے سے کورونا وائرس خود بخود ختم ہوجائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔