راجستھان انتخابات؛ کانگریس نے کئے سات اہم وعدے؛ ای ڈی کے چھاپوں پر کیا گیا طنز؛ کتے بلی سے زیادہ ای ڈی اور آئی ڈی والے گھوم رہے ہیں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th October 2023, 1:12 PM | ملکی خبریں |

جئے پور28/اکتوبر (ایس او نیوز/ایجنسی): راجستھان میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت سمیت ریاستی کانگریس سرگرم ہوگئی ہیں۔ جمعرات کو پارٹی کی جانب سے دو اہم وعدے کئے گئے تھے، اب جمعہ کو مزید پانچ بڑے وعدے کئے گئے ہیں۔ 

ریاست کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اگر رائے دہندگان کانگریس کو دوبارہ اقتدار پر لاتے ہیں تو ہم ریاست کے عوام کیلئے سات گیارنٹیوں کا وعدہ کرتے ہیں، ان میں سے ایک گیارنٹی کالج کے نوجوانوں کے لئے بھی ہے۔

پریس کانفرنس میں اشوک گہلوت نے کہا کہ اگر ہم دوبارہ اقتدار میں آئے تو اگلے پانچ سال تک کیلئے ریاست کے سرکاری کالجوں میں داخلہ لینے والے طلباء و طالبات کو مفت میں لیپ ٹاپ یا ٹیبلیٹ دیں گے۔ اڈی طرح راجیہ گرہ لکشمی یوجنا، کے تحت خاندان کی سربراہ خاتون کو ہر سال دس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ اسکے علاوہ گہلوت نے ایک کروڑ سے زیادہ خاندانوں کے لئے ۵۰۰ روپے میں گیس سلنڈر دینے کا بھی اعلان کیا۔ ساتھ ہی ریاست میں قدرتی آفت آجانے پر کسی خاندان کو ہونے والے نقصان کی بھرپائی کا بھی تیقن دیا۔ اسکے تحت حکومت بننے پر ۱۵ لاکھ روپے تک مفت بیمہ راحت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے گائے پالنے والوں کے لئے بھی بڑا اعلان کیا ہے، کہا گیا ہے کہ ریاست کے گائے پالنے والوں سے گائے کا گوبر خریدا جائے گا۔ ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین کے لئے پرانی پینشن اسکیم کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔ نیز ریاست کے سبھی طلبہ کیلئے انگریزی میڈیم کی تعلیم کی گیارنٹی بھی دینے کا عدہ کیا گیا ہے۔

راجستھان کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈونا سرا کے ٹھکانوں پر ای ڈی کے ذریعے چھاپے مارے جانے کے تعلق سے اشوک گہلوت نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ”کتے بلی سے زیادہ ای ڈی اور آئی ڈی کی ٹیم چھاپے ماری کے لئے گھوم رہے ہیں۔ اس سے ایک سے قبل جمعرات کو چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھو پیش بھجل نے ایک انتخابی جلسہ میں بھی ایسی ہی باتیں کہی تھیں، انہوں نے کہا تھا کہ چھتیس گڑھ میں چھاپے ماری کر کے وہ تھک گئے ہیں ، رائے پور، درگ، بھلائی ، بلاسپور، کور با میں کوئی گلی محلہ نہیں بچا ہے جہاں انہوں نے چھاپے نہیں مارے ہوں۔ یہاں نہ کانگریس کارکنان جھکے، نہ کاروباری، نہ یہاں کے لیڈر ڈرے۔ انہوں نے بہت پریشان کیا لیکن کوئی نہیں جھکا۔ آج سڑکوں پر جتنے کتے بلی نہیں اس سے زیادہ ای ڈی اور آئی ڈی والے گھوم رہے ہیں۔“

ریاستی انتخابات کے پیش نظر مدھیہ پردیش میں بھی سیاسی پارہ چڑھ رہا ہے ۔ یہاں بی جے پی اور کانگریس ایک دوسرے پر لفظی حملے کر رہے ہیں۔ اس کے تحت وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کہتے ہیں کہ ان کی چکی بہت باریک پیستی ہے، لیکن اس بار دگ وجے سنگھ کی چکی نے کمل ناتھ کو ہی پیس دیا۔ چوہان نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس میں مسلسل چکیاں چل رہی ہیں۔ کمل ناتھ اکثر کہتے ہیں کہ ان کی چکی بہت بار یک پیستی ہے لیکن اس بار دگ وجے سنگھ کی چکی نے کمل ناتھ کوہی پیس لیا۔ کمل ناتھ ان امیدواروں سے کہہ رہے تھے جن کے ٹکٹ منسوخ ہوئے تھے کہ وہ جا کر دگ وجے سنگھ اور ان کے بیٹے جے ور دھن سنگھ کے کرتے پھاڑ دو لیکن کمل ناتھ کے تمام حامیوں کے ٹکٹ منسوخ کروا کر دگ وجے سنگھ اب کمل ناتھ کے ہی کرتے پھٹوا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری ریاست کے ماحول کو دیکھتے ہوئے بھروسہ ہے کہ بی جے پی تاریخی اکثریت کے ساتھ ریاست میں حکومت بنائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو باندہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹنگ کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جن میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی ہے۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ اب تو آنسوؤں کا دریا بہنے لگا ہے، اس بار آنسوؤں کا پانی خطرے کے ...

بی جے پی مہاراشٹر میں گندی سیاست کر رہی ہے: آدتیہ ٹھاکرے

ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے سشما آندھرے کو شیوشینا (ٹھاکرے) میں شامل کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سشما آندھرے شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے پر تنقید کی تھی اور اب انھیں کی پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں ...

شکایت پر عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 44 کے تحت ایک شکایت پر عدالت کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کسی شخص کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

ہمارا حکم صاف ہے، کیجریوال کو خود سپردگی کرنی ہوگی: سپریم کورٹ

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر آج (16 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے کہا کہ کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کرنی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ ...

1000 ٹھگوں کی اسکائپ آئی ڈی بلاک، ہزاروں سِم کارڈ کیخلاف بھی ہوئی کارروائی

حکومت ہند نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ڈیجیٹل اریسٹ اور بلیک میلنگ کے واقعات کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے 1000 اسکائپ آئی ڈی کو بلاک کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس طرح کی دھوکہ دہی میں شامل ہزاروں سِم کارڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔