میسور میں گیس لیک ہونے سے خاندان کے چار افراد کی دم گھٹنے سے ہوئی موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd May 2024, 2:54 PM | ریاستی خبریں |

میسور 22/مئی (ایس او نیوز): میسور کے یرا گناہلّی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد مشتبہ حالات میں مردہ پائے گئے، جن کے تعلق سے شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ گھر کے سلینڈر سے ایل پی جی گیس لیک ہونے سے ان  چاروں کی  نیند کی حالت میں ہی موت واقع ہوئی ہوگی۔

مرنے والوں کی شناخت کمارا سوامی (45) کے طور پر کی گئی ہے، جو سدھارتھ نگر میں جے ایس ایس اسکول کے ساتھ کپڑے دھونے کی دکان چلاتے تھے۔ اس کی بیوی منجولا (39)؛ اور ان کے بچے ارچنا  (19) اور سواتھی (17) میں ہلاک شدگان میں شامل ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے الگ کمرے میں سو رہے تھے جب کہ والدین دوسرے کمرے میں اکٹھے سوتے تھے۔ ارچنا اور سواتھی کالج کی طالبات تھیں۔ جب وہ پچھلے دو دنوں سے کالج نہیں پہنچیں  تو ان کی سہیلیوں  نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، جب  ناکام رہے  تو وہ  ان کے گھر  پہنچ گئے ، جہاں المناک منظر کا پتہ چلا۔ گھر میں مبینہ طور پر چار گیس سلنڈر  بھی ملے ہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ہلاکتیں دو روز قبل یعنی  پیر کو ہوئیں۔ مگر آج بدھ کو سہلیوں کے گھر جاکر کالج نہ آنے کی وجہ جاننے کی کوشش میں معاملہ منظر عام پر آیا۔

پولیس کے مطابق اس خاندان کا تعلق چکمگلورو ضلع کے سکھرائے پٹنا سے  ہے۔ لیکن وہ 30 سالوں سے میسور میں مقیم تھے۔پولس کے مطابق  پورا خاندان اتوار کو ایک شادی میں شریک ہوا تھا، جہاں سے وہ اپنے آبائی گاوں  سُکھرائے پٹنا بھی گئے تھے، جس کے بعد   پیر کی صبح گھر واپس  لوٹ آئے۔ وہ اُس رات سو گئے، لیکن صبح ہونے سے پہلے  ہی وہ موت کی آغوش میں جاچکے تھے۔

نذر آباد پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک چھوٹے سے  مکان  میں پیش آیا  جس کی کھڑکیاں بند تھیں اور ہوا کا گذر گھر کے اندر جانے کا راستہ نہیں تھا۔

پولیس نے  فارنسک سائنس لیبارٹری (FSL) ٹیم کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو میسور میڈیکل کالج اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مردہ خانہ میں منتقل کرنے کا انتظام کیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، اور میسورو سٹی پولیس کمشنر رمیش بنوت  نذرآباد پولیس تھانہ کے اہلکاروں کے ساتھ جائے وقوع کا دورہ کرکے صورتحال   کا جائزہ لیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جوئیڈا کے رام نگر میں خود سوزی کی وجہ سے نوجوان کی موت - پولیس پر ہراسانی کا الزام - کُونبی سماج کا احتجاج 

تعلقہ کے رام نگر پولیس تھانے کے افسران کی طرف سے ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے کُونبی سماج کے جس نوجوان نے پولیس اسٹیشن کے احاطے میں اپنے جسم پر پٹرول چھڑک کر خود سوزی کی تھی ، اس نے بیلگام کے اسپتال میں دم توڑ دیا ۔ جس کے بعد قصوروار پی ایس آئی اور عملے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ...

نیٹ کا امتحان دوبارہ لیا جانا چاہئے، گریس مارکس دینا غلط: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کو نیٹ کا امتحان دوبارہ منعقد کرنے کی وکالت کرنے ہوئے کہا کہ گریس مارکس دینا غلط ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے کہا کہ نیٹ امتحان میں ان طلباء کے ساتھ غلط ہوا جنہوں نے سخت محنت کی تھی۔ انہوں نے کہا، ’’طلباء ...

بولیار مسجد کے سامنے اشتعال انگیزی کی طرح خاطیوں پر حملہ بھی غلط، سوشیل میڈیا پر جعلی پیغامات وائرل کرنے والوں پر بھی کارروائی : یوٹی قادر

ریاستی قانون ساز  اسمبلی کے اسپیکر یوٹی قادر نے کہا کہ منگلور و اسمبلی حلقہ کا   بولیار گرام ہم آہنگی کی ایک مثال ہے، جہاں مقامی لوگ اور  پولیس حالیہ واقعہ سے متعلق معاملے کو حل کرنے جا رہے  ہیں۔ یوٹی  قادر نے کہا کہ اگر باہر کے لوگ اپنا منہ بند رکھیں  تو یہ ملک سے حقیقی دیش ...

کلیان کرناٹک ترقیات کیلئے سالانہ 5000 کروڑ روپئے گرانٹ، اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں 41 گرلز کالجز شروع کئے جائیں گے: سدارامیا 

ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کلیان کرناٹک کے لیے 5000 کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے ۔ اسمبلی انتخابات کے موقع پر انتخابی منشور میں اور بجٹ میں کیے گئے وعدہ کے مطابق کلیان کرناٹک خطے کی ترقی کے لیے سالانہ 5000 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ سدارامیا نے کے کے ...

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ یڈ یورپا کے خلاف غیر ضمانتی گرفتاری وارنٹ جاری

کرناٹک کی ایک عدالت نے جمعرات کو سابق وزیر اعلی اور سینئر بی جے پی لیڈر بی ایس یڈیورپا کے خلاف POCSO کیس میں ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کیا۔ یدی یورپا کے خلاف بچوں کے تحفظ سے متعلق جنسی جرائم ایکٹ (POCSO) کیس کی جانچ کر رہے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے پہلے انہیں ...