غزہ : پیراشوٹ نہ کھلنے سے امدادی سامان فلسطینیوں پر گرگیا، 5افراد جاں بحق

Source: S.O. News Service | Published on 11th March 2024, 11:59 AM | عالمی خبریں |

غزہ ، 11/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) یہاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان پھینکنے کے دوران ایک بھاری پیکٹ پیرا شوٹ نہ کھلنے کی وجہ سے امداد کے منتظر فلسطینی خاندان پر گر گیا جس میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 10سے زائد زخمی بتائے جارہے ہیں۔ اردن کی فوج کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ امدادی سامان کو ہیلی کاپٹروں سے پیراشوٹ کے ذریعے پھینکنے کے آپریشن میں اردن اور امریکہ شامل ہیں۔ ہمارے ہیلی کاپٹرس نے دیگر4ممالک کے ساتھ مل کر اپنے امدادی انجام دیا لیکن یہ حادثے کس کے ہیلی کاپٹر کی وجہ سے ہوا یہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اس حادثے میں امریکی ہیلی کاپٹر ملوث ہو گا۔ 

  مقامی تنظیموں نے بتایا کہ ہیلی کوپٹر سے پھینکے گئے امدادی سامان کا بڑا سا پیکٹ جو غالباً ۷۰؍ سے ۱۰۰؍ کلوگرام کے درمیان ہو گا کسی راکٹ کی رفتار سے گرا۔ اس کی رفتار اور وزن کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جہاں یہ گرا مکان کی چھت کو شدید نقصان پہنچا اور ایک دیوار منہدم ہو گئی جبکہ دیگر دیواروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ غزہ کے ساحلی علاقے الشطی کے پناہ گزیں کیمپ میں پیش آیا جس میں اب تک ۵؍ افراد کی موت اور۱۰؍ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں میں شامل ۴؍افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہےجنہیں غزہ کے واحد بچ جانے والے سب سے بڑے اسپتال الشفاء منتقل کیا گیا ہے۔ ادھر اقوام متحدہ نے ایک بار پھر اسرائیل پر زور دیا ہے کہ فضا سے امدادی سامان پھینکنا زمینی راستے کا متبادل نہیں ہو سکتا اس لئے سرحدی راہداریوں سے امدادی ٹرکوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔