بھٹکل میں تعینات فائر آفیسر ایس رمیش کو تفویض ہوا چیف مسنٹرس میڈل 

Source: S.O. News Service | Published on 23rd September 2023, 12:55 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل، 23 / ستمبر (ایس او نیوز) محکمہ فائر بریگیڈ میں گزشتہ 31 سال سے خدمات انجام دے رہے ایس رمیش کو ان کی بہترین خدمات کے لئے وزیر اعلیٰ کا تمغہ اعزاز تفویض کیا گیا ۔

اعزار یافتہ ایس رمیش اس وقت بھٹکل میں اسسٹنٹ فائر آفیسر کے طور پر تعینات ہیں جنہیں بینگلورو بنرگٹہ میں موجود فائر اینڈ ایمرجنسی سروس ٹریننگ اکیڈیمی میں منعقدہ پروگرام کے دوران وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور کے ہاتھوں چیف منسٹرس میڈل سے نوازا گیا ۔

ایس رمیش نے فائر آفیسر کی  حیثیت سے ہر قسم کی ایمرجنسی اور ناگہانی آفات کے دوران بہت ہی مخلصانہ خدمات انجام دی ہیں ۔ اس کے علاوہ اسکولوں اور کالجوں میں پہنچ کر طلبہ کو آگ لگنے یا گیس لیک ہونے پر جو اقدامات کیے جاتے ہیں اس کی تربیت دینے کا بھی کام کیا ہے ۔ اس وقت جو چیف منسٹرس میڈل تفویض ہوا ہے اس کے علاوہ بھی بہت سارے اداروں اور تنظیموں کی طرف سے ان کو اعزاز سے نوازا گیا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے چوروں کی کہانی - کیا کہتا ہے کنڑا روزنامہ کراولی منجاو !

کاروار سے شائع ہونے والا ضلع اُترکنڑا کا معروف کنڑا روزنامہ   کراولی منجاو  نے اپنے سرسی رپورٹر راجو کانسور کی ایک رپورٹ کو اپنے فرنٹ صفحہ پر شائع کیا ہے جس میں بھٹکل کے عادی چوروں کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔ 

کاروار: یکم جولائی سے ہوگا آئی پی سی اور سی آر پی سی کی جگہ نئے قانون کا نفاذ

ملک میں آزادی کے بعد سے اب تک تعزیرات ہند (انڈین پینل کوڈ)، فوجداری قانون (کریمنل پروسیجر کوڈ) اور قانون شہادت (ایویڈنس ایکٹ) کے تحت جو مقدمات درج ہوتے تھے ،اب ان کی جگہ یکم جولائی سے 'بھارتیہ نیائے سنہیتے'، 'بھارتیہ ناگرک سرکھشا سنہیتے' اور 'بھارتیہ ساکشیہ سنہیتے' جیسے نئے قوانین ...

بھٹکل کے بینگرے میں کمپاونڈ تعمیر کرنے کا تنازعہ - پنچایت نائب صدر پر حملہ

بھٹکل تعلقہ کے بینگرے گرام میں سڑک سے متصل کمپاونڈ کی دیوار تعمیر کرنے کے خلاف گاوں والوں کی طرف سے اعتراض اور شکایت موصول ہونے پر جائزہ لینے کے لئے  پہنچے پنچایت نائب صدر اور کانگریس لیڈر گوندنائک پر دو بھائیوں نے حملہ کردیا۔ واردات جمعہ کی شام کو پیش آئی۔

بھٹکل میں پینے کے پانی کے لئے آئے ہوئے فنڈ کا کیسے ہورہا ہے استعمال ؟ تعمیر شدہ ٹینک میں کیوں نہیں چڑھ رہا ہے پانی ؟

گزشتہ ایک دہائی کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت کروڑوں روپیوں  کا فنڈ موصول ہونے کے باوجود بھٹکل تعلقہ میں پینے کے پانی قلت کی وجہ سے عوام سخت دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر دو لوگوں کی موت؛ گذشتہ تیس دنوں میں پیش آئی غرق ہوکر ہلاک ہونے کی تیسری واردات

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر  ایک خاتون اور ایک لڑکا ہلاک ہوگیا جن کی شناخت  پاروتی شنکر نائک (39) اورسورج پانڈو نائک (17)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پاروتی نائک کا شوہر  شنکر نائک بھٹکل میونسپالٹی  کا ورکر  بتایا گیا ہے۔

بھٹکل؛ پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں کامیابی

پڑوسی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ میں  بھٹکل کی ایک طالبہ  خدیجہ افزا ء بنت  محمد امجد جعفر نے گریڈ 12 کے شعبہ سائنس میں  98 فیصد کے ساتھ شاندار کامیابی درج کی ہے۔ اس طالبہ نے ہندی میں سو میں سو مارکس، میتھس سائنس میں 120 میں  120 ،  فزیکس میں 120 میں 119 اورانگلش میں سو میں 99 مارکس حاصل کئے ...