غزہ آگ کی زد میں، عکا اور خلیج حیفا پر میزائلوں کی برسات

Source: S.O. News Service | Published on 24th October 2023, 12:01 PM | عالمی خبریں |

غزہ، 24/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) غزہ کی پٹی میں جاری خونریز جنگ کے سترہویں روز اسرائیل نے پٹی کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی۔ پٹی کے مغربی علاقے ’’شیخ رضوان‘‘ کالونی پر بمباری کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی ایک بڑی تعداد کو غزہ شہر کے وسطی مغربی علاقے میں الشفا میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔  نمائندے نے بتایا کہ ہسپتال مکمل طور پر زخمیوں سے بھر گیا ہے۔ ہسپتال میں طبی سامان کی شدید قلت ہے۔

 نمائندے نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو ملبے کے نیچے سے نکالنے کی کوشش کی۔ زخمیوں میں زیادہ تر بچے ہیں۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق شہید اور زخمیوں پر مشتمل متاثرین کی تعداد تقریباً 150 افراد تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا اسرائیلی حملوں میں ’’تل الھوی‘‘ کالونی میں ایک رہائشی عمارت اور ’’جبالیہ‘‘ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب القسام بریگیڈز نے اسرائیل کے جنوب میں غزہ کی پٹی میں عسقلان پر میزائلوں سے بمباری کا اعلان کردیا۔ اس دوران مفکعیم کے قریب اسرائیلی فوج کے دو اڈوں ’’ حتسریم‘‘ اور ’’تسیلم‘‘ کو نشانہ بنایا گیا۔ ان دو اڈوں کو دو ڈرونز کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا۔

دریں اثنا العربیہ کے نمائندے نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے اطراف کے علاقے ’’نیر عوز‘‘ میں سائرن بجا دئیے گئے۔ اس علاقے میں ڈرون سے حملے کا خطرہ تھا۔ عسقلان اور غزہ کے آس پاس کے قصبوں کی طرف کم از کم بیس راکٹ فائر کئے گئے۔ ان میں سے کچھ راکٹ اسرائیلی دفاعی نظام ’’ آئرن ڈوم‘‘ کو چکمہ دینے میں بھی کامیاب رہے۔

تین راکٹ عسقلان کے جنوب میں گرے۔ راکٹ باری کے باعث غزہ کے اطراف کے علاقوں میں سائرن بجنا شروع ہوگئے۔ العربیہ کے مطابق شمالی اسرائیل میں ’’عکا‘‘ اور ’’خلیج حیفا‘‘ پر بھی راکٹ برسائے گئے۔

اسرائیلی توپخانے کی جانب سے شمالی غزہ میں ’’بیت لاھیا‘‘ اور ’’بیت حانون‘‘ پر پرتشدد بمباری کی گئی۔ متعدد مقامات پر شدید حملے کئے گئے۔ ان حملوں میں ایک ہی دن میں 400 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں فلسطینی تنظیموں حماس اور جہاد اسلامی سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ 320 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ صہیونی فوج نے کہا زمینی حملے کی تیاری کے تناظر میں ہماری توجہ اب ان مقامات پر مرکوز ہے جو خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔

اسرائیل نے اتوار کی رات سے غزہ کی پٹی پر اپنے فضائی حملے تیز کر دیے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں امدادی سامان کی ترسیل کے بڑھتے مطالبات میں فلسطینی افراد کی شھادتیں بھی بڑھتی جارہی ہیں۔ اسرائیل نے 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے بعد پہلے محصور غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی مزید سخت کردی ہے اور پانی، بجلی، ایندھن اور خوراک کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔