کسان احتجاج: لال قلعہ نہیں اب صرف دہلی کی سرحد وںپر نکلے گاٹریکٹر مارچ، بھارتیہ کسان یونین کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 15th January 2021, 9:57 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15؍جنوری(آئی این ایس انڈیا) کسانوں اور حکومت کے درمیان ابھی تک نئے زرعی قوانین کولے کر کوئی معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔ کسانوں کی تحریک 50 ویں دن میں داخل ہوچکی ہے۔ دریں اثنا کسان تنظیم کی جانب سے 26 جنوری کو ٹریکٹر ریلی کے بارے میں ایک اہم اعلان کیا گیا ہے۔ احتجاج کرنے والے کسان 26 جنوری کو لال قلعہ میں ٹریکٹر ریلی نہیں نکالیں گے۔

بھارتیہ کسان یونین کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اب کسان دہلی بارڈر پر ہی ریلی نکالیں گے۔ بھارتیہ کسان یونین (راجیوال گروپ) کے لیڈر بلبیر سنگھ راجیوال نے کسانوں کو ایک کھلے خط میں واضح کیا ہے کہ ٹریکٹر مارچ صرف ہریانہ، نئی دہلی بارڈر پر ہوگا۔ لال قلعے پر ٹریکٹر ریلی نکالنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

راجیوال نے ان کسانوں سے بھی کہاہے جو لال قلعے کے باہر ٹریکٹر مارچ نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔ٹریکٹر پریڈ کے لئے دہلی میں 50-60 ہزار ٹریکٹر مختلف سرحدوں میں پہنچ چکے ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر ریلی پر امن طریقے سے نکالی جائے گی۔ اس سے قبل کسان تنظیمیں سپریم کورٹ کے کمیٹی کے فیصلے سے بھی مطمئن نہیں ہیں۔

کسانوں نے ملک کے مختلف حصوں میں لوہری تہوارپر زرعی قانون کی کاپیاں جلائیں اور تحریک کو تیز کرنے کی اپیل کی۔مکڑولی ٹول پلازہ کے قریب دھرنے پر بیٹھے کسانوں نے 26 جنوری کو بھیڑ، بکری، گائے اور بھینس کے ساتھ دہلی میں داخل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ کسانوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر وہ ٹریکٹر پریڈ بھی کریں گے۔ بھارتیہ کسان یونین امباواتا کے ریاستی صدر انیل نندال نے کہا کہ 26 جنوری کو دہلی مارچ کیلئے پر دیہاتوںمیں عوامی تعلقات مہم چلائی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...