سابق رکن پارلیمنٹ دھننجے سنگھ اغوا کیس میں قصوروار قرار، سزا پر کل سماعت

Source: S.O. News Service | Published on 6th March 2024, 11:46 AM | ملکی خبریں |

جونپور، 6/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی)  اتر پردیش کے جونپور کی ایک عدالت نے منگل کو سابق رکن پارلیمنٹ دھننجے سنگھ اور ان کے ایک ساتھی کو نمامی گنگے پروجیکٹ کے منیجر کے اغوا کے معاملے میں مجرم قرار دیا۔ اس معاملے کی آئندہ سماعت بدھ کو ہوگی۔ فی الحال سابق رکن پارلیمنٹ کو حراست میں لے کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج شرد ترپاٹھی نے دھننجے سنگھ کے روز منگل مجرم قرار دیا۔ سزا پر سماعت بدھ کو ہوگی۔ ایک وکیل نے بتایا کہ مظفرنگر کے رہائشی جونپور کے نمامی گنگے کے پروجیکٹ منیجر ابھینو سنگھل نے دھننجے سنگھ اور اس کے ساتھی سنتوش وکرم کے خلاف 10 مئی 2020 کو لائن بازار پولیس اسٹیشن میں اغوا، بھتہ خوری اور دیگر دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ سنتوش وکرم نے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر مدعی کو اغوا کیا اور اسے سابق رکن پارلیمنٹ کے گھر لے گئے۔ وہاں دھننجے سنگھ نے مدعی پر ناقص معیار کا سامان فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔ انکار پر اس نے دھمکیاں دیں اور بھتہ کا مطالبہ کیا۔

اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد پولیس نے دھننجے سنگھ کو گرفتار کر لیا، حالانکہ بعد میں اسے ضمانت مل گئی۔ پولیس نے رپورٹ عدالت کو بھجوا دی تھی۔

کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے دونوں کو قصوروار قرار دیا۔ لوک سبھا انتخابات سے پہلے سابق رکن پارلیمنٹ دھننجے سنگھ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دھننجے سنگھ 2024 میں جونپور لوک سبھا سیٹ سے قسمت آزمانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے 2 مارچ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس سے متعلق ایک پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی مستعفی

دہلی کانگریس کے ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی نے اچانک اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اروند ر سنگھ لولی نے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کو چار صفحات پر مشتمل خط ارسال کرکے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا اور ان کے سامنے استعفیٰ کی کئی وجوہات پیش کیں۔ انہوں نے اپنے ارسال کردہ خط ...

کالے قوانین کی منسوخی کے لئے انڈیا الائنس کی کامیابی ناگزیر: فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کے روز کہاکہ وزیر اعظم نے انتخابی جلسوں کے دوران مسلمانوں پر براہ راست حملہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو مل کر یہ سوچنا چاہئے ، آخر کار ہم پر یہ براہ راست حملہ کیوں ہو رہا ہے، ہم سے یہ دشمنی کیسی ، مسلمانوں نے کسی کا ...

تیسرے مرحلہ میں بی جے پی کو ایک بھی نشست نہیں ملے گی: اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو نے اتوار کے دن دعویٰ کیاکہ بی جے پی لوک سبھا الیکشن کے مرحلہ سوم میں ایک بھی نشست نہیں جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ برسرِ اقتدار جماعت میں 400پار کا نعرہ لگاتے وقت ہوا کے رخ کو غلط کوسمجھا۔

آئین میں تبدیلی و ریزرویشن کو ختم کرنے کے لیے بی جے پی چار سو سیٹیں جتنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ایک بار پھر ریزرویشن اور آئین کے حوالے سے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات اب کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بی جے پی آئین میں تبدیلی اور ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے اس لیے وہ 400 سیٹیں جیتنا چاہتی ہے۔ وہ آر ایس ایس کے ...