یلغارپریشد کیس میں پانچ سال سے جیل میں بند سماجی رضاکار اور ایڈوکیٹ ارون فریر ا اور ورنن گونسالویز سپریم کورٹ سے ملی ضمانت کے بعد جیل سے نکلے باہر

Source: S.O. News Service | Published on 6th August 2023, 6:01 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،6/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی) یلغار پریشد کیس میں گرفتار سماجی رضا کار اور وکیل ارون فریرا اور ورنن گونسالویز   سنیچر دوپہر نئی ممبئی کے   تلوجہ سینٹرل جیل سے باہر آگئے، دونوں کی ضمانت سپریم کورٹ نے گذشتہ ہفتے منظور کی تھی۔ ایلگار پریشد کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ نے غور کیا تھا کہ دونوں  پانچ سال سے جیل  میں بند تھے۔

سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو انہیں ضمانت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگرچہ ان کے خلاف الزامات سنگین ہیں، لیکن ان کے خلاف جو مواد ہے وہ کیس کے حتمی نتیجے تک پہنچنے تک  ان کی مسلسل نظربندی کا جواز پیش نہیں کر تا۔ سپریم کورٹ نے انہیں ضمانت دیتے ہوئے اپنے مشاہدے میں کہا کہ ان کے خلاف ایسا کوئی مواد نظر نہیں آتا جس سے ان کے کسی دہشت گردانہ کارروائی میں ملوث ہونے کا ثبوت ملتا ہو۔  ان کے قبضے سے جو قابل اعتراض تحریریں ضبط کی گئی ہیں اُس کی بنیاد پر ’یو اے پی اے‘ کا اطلاق نہیں ہوتا۔ان دونوں سماجی کارکنوں کو اگست 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ تقریباً 200 برس قبل برٹش فوج نے دلتوں کے ساتھ مل کر ایک جنگ میں پیشواوں کو شکست دی تھی۔ اس جیت کی یاد میں پونے کے بھیما کوریگاؤں میں ایک یادگار تعمیر کی گئی ہے جہاں  ہر سال اس فتح  پر خوشی منائی جاتی ہے۔  

یاد رہے کہ پونے پولیس اور این آئی اے نے  ایلگار پریشد کے معاملے میں کل 16 افراد کو گرفتار کیا تھا،  جس میں جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے جیسوٹ پادری فادرا سٹین سوامی کا 2021 میں عدالتی حراست میں انتقال ہو چکا ہے۔تیلگو شاعر  ورورا   راؤ سمیت ملزمان  چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والی وکیل سُدھا بھردواج اور ماہر تعلیم آنند تیلٹمبڈے کو اب تک ضمانت مل چکی ہے۔ صحافی گوتم نولکھا اس وقت گھر میں نظر بند ہیں۔ رونا ولسن سمیت مہیش راوت، سدھیر دھاولے، ساگر گورکھے، رمیش گائچور، جیوتی جگتاپ، شوما سین، ہانی بابو اور سریندر گڈلنگ بدستور جیل میں  بند ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں درجۂ حرارت 14 سال کا ریکارڈ توڑ 47 ڈگری کے پار، پنجاب میں 11 سال کا ٹوٹا ریکارڈ

ہندوستان کی کئی ریاستوں میں سورج کی تمازت نے عوام کو بے حال کر دیا۔ شدید گرمی سے معمولات زندگی درہم برہم دکھائی دے رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں 21 مئی تک لو (گرم ہوا) چلنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہی اپنے ایک بیان میں واضح کر دیا تھا کہ شمالی ...

بی جے پی نے سواتی مالیوال کو بلیک میل کیا اور پھر کیجریوال کے خلاف سازش میں اسے شامل کیا، عآپ کا دعویٰ

عآپ لیڈر آتشی نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال ناجائز بھرتی معاملے میں گرفتاری کا سامنا کر رہی ہیں اور انھیں بی جے پی نے ’بلیک میل‘ کر وزیر اعلیٰ کیجریوال کے خلاف سازش کا حصہ بنایا۔

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

2023 میں ’انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن‘ نے سب سے زیادہ ہندوستانیوں کو پریشان کیا، دیگر ممالک کے مقابلے حالت دگر گوں

دنیا میں کئی مواقع پر انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ 2023 کا سال اس معاملے میں بدترین قرار دیا جا رہا ہے۔ خصوصاً ہندوستانی انٹرنیٹ صارفین کے لیے سال 2023 سب سے خراب رہا۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے دس سال کے دور کا حساب نہیں دیا: تیجسوی یادو

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دس سال کے اپنے دور اقتدار میں ترقی کے لیے کیا کیا کام کیے ہیں، ان کا حساب ان کے پاس نہیں ہے۔ تیجسوی سارن پارلیمانی حلقے سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی ...

بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب کبھی حقیقت نہیں بنے گا: ایم کے اسٹالن

  تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا اور اپوزیشن کی قیادت والے انڈیا اتحاد کی جیت ہوگی۔