نائیجیریا میں مسافروں سے بھری کشتی حادثہ کا شکار، متعدد ہلاک، سیکڑوں لا پتہ

Source: S.O. News Service | Published on 16th January 2024, 8:42 PM | عالمی خبریں |

ابوجہ، 16/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) نائیجیریا کے شمال مرکزی حصے میں ہنگامی سروس نے بتایا کہ گنجائش سے زیادہ مسافروں سے بھری ایک کشتی حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں ۸؍ افرا د یقینی طور پرہلاک اور اندازاً ۱۰۰؍افراد لا پتہ ہو گئے ہیں۔ یہ کشتی کے جان لیوا حادثوں کے سلسلوں میں تازہ ترین حادثہ ہےجو حکام کی ناکامی کی جانب اشارہ کر رہا ہے ۔

نائیجیر ریاست کی ہنگامی انتظامیہ ایجنسی کے ترجمان ابراہیم اعودو کے مطابق پیر کو دوپہر میں مسافر نائیجیر ریاست کے بورگو ریاست سے پڑوسی ریاست کیبی کے بازار جارہے تھے تب گنجائش سے زیادہ مسافروں سے بھری ان کی کشتی نائیجیر ندی میں پلٹ گئی۔ اعودو نے کہا کہ ’’کشتی میں حد سے زیادہ مسافر سوار تھے جس کے سبب تیز ہواؤ ں کا زیادہ اثر پڑا۔ کشتی کی گنجائش ۱۰۰؍ مسافروں کی تھی لیکن اندازے کے مطابق اس میں مسافروں کی تعداد ۱۰۰؍ سے کہیں زیادہ تھی، ساتھ ہی اناج کی بوریوں نے غرق ہوتے وقت کشتی کو قابو کرنا مشکل بنا دیا تھا ۔‘‘

گائوں کے لوگ گمشدہ مسافروں کی تلاش میں مقامی تیراکوں اور ہنگامی حکام کی مددکر رہے ہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔ تاہم، اعودو یہ بتانے سے قاصر رہے کہ کل کتنےلوگ زندہ بچے ہیں۔ 

نائیجیریا کے دور دراز علاقوں میں کشتی کے حادثے عام سی بات ہوگئی ہے جہاں مقامی افراد اچھی اور قابل رسائی سڑکوں کی عدم موجودگی کے سبب اپنے کھیت کا سامان بازار تک ایسی کشتی میں لے جانے پر مجبور ہیں جو مقامی سطح پر تیار کی جاتی ہے۔

اگرچہ ان حادثوں میں ہلاک شدگان کی تعداد کا شمار میسر نہیں ہے البتہ گزشتہ سات مہینوں میں وہ پانچ حادثے شامل ہیں جن میں ہر حادثہ میں ۱۰۰؍ ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔

پچھلے حادثہ میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کی تعداد کو یا پانی میں کشتی کی نقل میں رکاوٹ کو، کشتی کی خستہ حالی کو مورد الزام ٹھہرایا گیا تھا۔اس کے جواب میں انتظامیہ نے کچھ اقدامات کو اپنانے کا اعلان کیا ہے جیسے لائف جیکٹ کی فراہمی یا پانی کے باقائدہ راستے کا تعین کرنا ،جن کا عام طور پراہتمام نہیں کیا جاتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔