15 گھنٹے کے چھاپے کے بعد ای ڈی نے بنگال کے وزیر پریہ ملک کو کیا گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th October 2023, 2:21 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،28/اکتوبر: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) نے مبینہ راشن تقسیم گھوٹالہ معاملے میں مغربی بنگال کے وزیر جیوتی پریہ ملک کو گرفتار کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ای ڈی نے 15 گھنٹے کے چھاپے اور تلاشی کے بعد ملک کو گرفتار کیا۔ گرفتاری کے بعد جب ملک کو کولکاتا میں ای ڈی کے دفتر لے جایا جا رہا تھا تو انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ وہ سیاسی سازش کا شکار بنے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ملک ہاوڑہ حلقہ سے ایم ایل اے ہیں اور فی الحال ماحولیات اور جنگلات کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ خوراک اور شہری سپلائی کے وزیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔مغربی بنگال میں راشن تقسیم گھوٹالہ کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کو بڑی کارروائی کرتے ہوئے جیوتی پریہ ملک کے گھر پر چھاپہ مارا۔ یہ بڑی کارروائی پی ایم ایل اے کے تحت کی گئی۔ ای ڈی کی ٹیم نے گزشتہ ہفتے اسی معاملے میں تاجر بکیب الرحمان کو گرفتار کیا تھا۔ بکیب الرحمان ممتا بنرجی کے وزیر جیوتی پریہ ملک کے بہت قریبی ہیں۔ ای ڈی کی ٹیم ممتا کے وزیر کی رہائش گاہ پر بھی گئی اور تلاشی لی۔افسر نے کہا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ کے افسران نے مرکزی فورسز کی ایک ٹیم کی مدد سے کولکاتا سالٹ لیک علاقے میں ریاستی وزیر جنگلات ملک کے دو فلیٹوں پر چھاپہ مارا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ ملک کے سابق پرسنل اسسٹنٹ کے گھروں اور دیگر آٹھ فلیٹس پر بھی چھاپے مارے گئے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اہلکار نے پی ٹی آئی کو بتایا تھا کہ چھاپے کے دوران وزیر وہاں موجود نہیں تھے۔ وہ بعد میں آئے اور ان کا فون لے لیا گیا۔ٹیم نے دم دم میں ان کے سابق پرسنل اسسٹنٹ کی رہائش اور کچھ دیگر مقامات پر بھی تلاشی لی ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ ’’مرکزی تفتیشی ایجنسی پہلے ہی ایک ایسے شخص کو گرفتار کر چکی ہے جس کے مبینہ طور پر حکمراں ترنمول کانگریس اور ملک کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو باندہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹنگ کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جن میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی ہے۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ اب تو آنسوؤں کا دریا بہنے لگا ہے، اس بار آنسوؤں کا پانی خطرے کے ...

بی جے پی مہاراشٹر میں گندی سیاست کر رہی ہے: آدتیہ ٹھاکرے

ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے سشما آندھرے کو شیوشینا (ٹھاکرے) میں شامل کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سشما آندھرے شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے پر تنقید کی تھی اور اب انھیں کی پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں ...

شکایت پر عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 44 کے تحت ایک شکایت پر عدالت کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کسی شخص کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

ہمارا حکم صاف ہے، کیجریوال کو خود سپردگی کرنی ہوگی: سپریم کورٹ

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر آج (16 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے کہا کہ کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کرنی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ ...

1000 ٹھگوں کی اسکائپ آئی ڈی بلاک، ہزاروں سِم کارڈ کیخلاف بھی ہوئی کارروائی

حکومت ہند نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ڈیجیٹل اریسٹ اور بلیک میلنگ کے واقعات کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے 1000 اسکائپ آئی ڈی کو بلاک کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس طرح کی دھوکہ دہی میں شامل ہزاروں سِم کارڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔