منشیات کیس میں بند ملزم والد کو گردہ عطیہ کرنا چاہتا ہے ، سپریم کورٹ نے دی اجازت

Source: S.O. News Service | Published on 18th October 2021, 12:12 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،18؍ اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے اپنے بیمار والد کو گردہ عطیہ کرنے پر آمادگی ظاہر کرنے والے منشیات کیس کے ایک ملزم کو ضروری میڈیکل چیک اپ کیلئے جیل سے ہسپتال لے جانے کی اجازت دے دی ہے ۔ عدالت نے کہا کہ اگر ملزم گردے کا عطیہ دینے کے لیے مناسب پایا جاتا ہے اور متعلقہ سرکاری میڈیکل کالج کی کمیٹی ٹرانسپلانٹ کی منظوری دیتی ہے تو وہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دے سکتا ہے۔عدالت اس پر ہمدردی سے غور کرے گی۔جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس جے کے مہیشوری کی بنچ نے ملزم کی درخواست کی سماعت کے دوران یہ تبصرہ کیا۔ درخواست میں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے ایک حکم کو اس سال جون میں چیلنج کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ نے اس کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ اس کے والد کے گردے نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے، اسے گردے کے ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہے۔ وکیل نے بنچ کو بتایا کہ درخواست گزار اپنے بیمار والد کو اپنا گردہ عطیہ کرنا چاہتا ہے۔ریاستی حکومت کی جانب سے پیش ہوئے وکیل نے ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ درخواست گزار کے خلاف الزامات سنگین ہیں۔ اس کے دوسرے بھائی اور بہنیں ہیں جو اپنے والد کی دیکھ بھال کر سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...