دھننجے سنگھ کو اغوا کیس میں 7 سال کی سزا، جونپور سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 6th March 2024, 6:21 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 6/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) اتر پردیش کی جونپور لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ رہ چکے جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری دھننجے سنگھ کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے منگل کو انہیں اغوا اور جبری وصولی کے ایک معاملے میں مجرم قرار دیا تھا۔ اس کے بعد اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ خیال رہے کہ دھننجے سنگھ آئندہ لوک سبھا انتخابات کی تیاری کر رہے تھے۔

معلومات کے مطابق، 10 مئی 2020 کو مظفر نگر کے رہنے والے نمامی گنگا کے پروجیکٹ مینیجر ابھینو سنگھل نے دھننجے سنگھ اور اس کے ساتھی وکرم کے خلاف جونپور کے لائن بازار تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا، جس میں ان پر اغوا اور بھتہ طلب کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ پولیس کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ وکرم نے ابھینو سنگھل کو اغوا کیا تھا اور اسے سابق ایم پی کی رہائش گاہ پر لے گیا تھا۔

دھننجے سنگھ پستول لے کر وہاں آیا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی اور کم کوالٹی کا سامان فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔ انکار پر اسے دھمکیاں دے کر بھتہ مانگا گیا۔ اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے دھننجے سنگھ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ تاہم بعد میں انہیں عدالت سے ضمانت مل گئی۔

دھننجے سنگھ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں قسمت آزمانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس بات کی تصدیق انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے کی ہے۔ بی جے پی کی جانب سے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرنے کے بعد دھننجے سنگھ کا ردعمل دیکھا گیا۔ بی جے پی نے مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ کرپا شنکر سنگھ کو جونپور لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔

اس کے بعد دھننجے سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’دوستو! تیار رہو، ہدف صرف ایک لوک سبھا 73، جونپور ہے۔‘‘ اس کے ساتھ انہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا 'جیتے گا جونپور - جیتیں گے ہم‘۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ وہ نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو کے نشان پر الیکشن لڑیں گے یا آزاد امیدوار کے طور پر۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی مستعفی

دہلی کانگریس کے ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی نے اچانک اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اروند ر سنگھ لولی نے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کو چار صفحات پر مشتمل خط ارسال کرکے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا اور ان کے سامنے استعفیٰ کی کئی وجوہات پیش کیں۔ انہوں نے اپنے ارسال کردہ خط ...

کالے قوانین کی منسوخی کے لئے انڈیا الائنس کی کامیابی ناگزیر: فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کے روز کہاکہ وزیر اعظم نے انتخابی جلسوں کے دوران مسلمانوں پر براہ راست حملہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو مل کر یہ سوچنا چاہئے ، آخر کار ہم پر یہ براہ راست حملہ کیوں ہو رہا ہے، ہم سے یہ دشمنی کیسی ، مسلمانوں نے کسی کا ...

تیسرے مرحلہ میں بی جے پی کو ایک بھی نشست نہیں ملے گی: اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو نے اتوار کے دن دعویٰ کیاکہ بی جے پی لوک سبھا الیکشن کے مرحلہ سوم میں ایک بھی نشست نہیں جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ برسرِ اقتدار جماعت میں 400پار کا نعرہ لگاتے وقت ہوا کے رخ کو غلط کوسمجھا۔

آئین میں تبدیلی و ریزرویشن کو ختم کرنے کے لیے بی جے پی چار سو سیٹیں جتنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ایک بار پھر ریزرویشن اور آئین کے حوالے سے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات اب کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بی جے پی آئین میں تبدیلی اور ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے اس لیے وہ 400 سیٹیں جیتنا چاہتی ہے۔ وہ آر ایس ایس کے ...