ای ڈی کے آٹھویں سمن پر بھی پیش نہیں ہوئے کیجریوال، مانگی نئی تاریخ

Source: S.O. News Service | Published on 4th March 2024, 11:58 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،4/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں ای ڈی کے ذریعے جاری کردہ آٹھویں سمن پر بھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پیش نہیں ہوئے۔ ای ڈی نے انہیں 8 مارچ کو طلب کیا تھا لیکن کیجریوال نے ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کے بجائے اس کے نوٹس کو ہی غیر قانونی قرار دے دیا۔ البتہ انہوں نے ای ڈی کے سامنے پیش ہونے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے 12 مارچ کے بعد کی کوئی تاریخ دینے کے لیے کہا ہے، جس دن وہ ویڈیو کانفرنسنگ کےذریعے ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گے۔

اس ضمن میں عآپ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’عآپ کے کنوینر اروند کیجریوال کے جانب سے ای ڈی کو جواب بھیجا گیا ہے،جس میں کیجریوال نے ای ڈی کے نوٹس کو غیرقانونی بتایا ہے۔ اس کے بعد بھی وہ ای ڈی کے جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس کے لیے ای ڈی سے 12 مارچ کے بعد کی کوئی تاریخ مانگی ہےوہ اس تاریخ کے بعد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ای ڈی کی سماعت میں شامل ہونگے۔‘‘

رپورٹ کے مطابق ای ڈی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیجریوال سے تفتیش کے لیے تیار نہیں ہے۔ وہ دہلی آبکاری معاملے میں ان سے روبرو تفتیش کرنا چاہتی ہے۔ ای ڈی نے یہ بھی کہا ہے کہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تفتیش کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ واضح رہے کہ یہ پورا معاملہ ایکسائز ڈیوٹی میں بدعنوانی سے جڑا ہوا ہے۔ اس کی تفتیش ای ڈی کر رہی ہے۔ ای ڈی نے اروند کیجریوال کو 27 فروری 2024 کو 8واں سمن جاری کرتے ہوئے 4 مارچ کو پیش ہونے کے لیے کہا تھا۔

خبروں کے مطابق کیجریوال ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے کیونکہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ عدالت میں اگلی سماعت 16 مارچ کو ہونے والی ہے۔ اس سے قبل عآپ کے ذریعے ای ڈی سے کہا گیا تھا کہ ’’اسے روز آنہ کیجریوال کو نوٹس بھیجنے کے بجائے عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔ چاہے کتنا بھی دباؤ ڈالا جائے، ہم اپوزیشن الائنس ’انڈیا‘ نہیں چھوڑیں گے۔‘‘ دہلی کے وزیر اعلیٰ کو یہ آٹھواں سمن ساتویں سمن پر پیش نہ ہونے پر جاری کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل 19 فروری کو کیجریوال ای ڈی کے چھٹے سمن پر بھی پیش نہیں ہوئے تھے۔ ای ڈی نے انہیں 31 جنوری کو سمن جاری کیا تھا اور انہیں 2 فروری کو پیش ہونے کے لیے کہا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی مستعفی

دہلی کانگریس کے ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی نے اچانک اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اروند ر سنگھ لولی نے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کو چار صفحات پر مشتمل خط ارسال کرکے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا اور ان کے سامنے استعفیٰ کی کئی وجوہات پیش کیں۔ انہوں نے اپنے ارسال کردہ خط ...

کالے قوانین کی منسوخی کے لئے انڈیا الائنس کی کامیابی ناگزیر: فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کے روز کہاکہ وزیر اعظم نے انتخابی جلسوں کے دوران مسلمانوں پر براہ راست حملہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو مل کر یہ سوچنا چاہئے ، آخر کار ہم پر یہ براہ راست حملہ کیوں ہو رہا ہے، ہم سے یہ دشمنی کیسی ، مسلمانوں نے کسی کا ...

تیسرے مرحلہ میں بی جے پی کو ایک بھی نشست نہیں ملے گی: اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو نے اتوار کے دن دعویٰ کیاکہ بی جے پی لوک سبھا الیکشن کے مرحلہ سوم میں ایک بھی نشست نہیں جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ برسرِ اقتدار جماعت میں 400پار کا نعرہ لگاتے وقت ہوا کے رخ کو غلط کوسمجھا۔

آئین میں تبدیلی و ریزرویشن کو ختم کرنے کے لیے بی جے پی چار سو سیٹیں جتنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ایک بار پھر ریزرویشن اور آئین کے حوالے سے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات اب کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بی جے پی آئین میں تبدیلی اور ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے اس لیے وہ 400 سیٹیں جیتنا چاہتی ہے۔ وہ آر ایس ایس کے ...