کیجریوال حکومت کی خواتین کے لئے پیشکش، ہر ماہ 1000 روپے دینے کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 4th March 2024, 5:57 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 4/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی)  دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت نے پیر کے روز بجٹ اجلاس کے دوران خواتین کے لیے ایک اہم اعلان کیا ہے۔ دہلی حکومت کی وزیر آتیشی نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کیجریوال حکومت اب 18 سال سے زیادہ عمر کی ہر خاتون کو ہر مہینے ایک ہزار روپے فراہم کرے گی۔

یہ رقم مکھیہ منتری مہیلا سمان یوجنا کے تحت دی جائے گی۔ اعلان کرتے ہوئے آتشی نے کہا، دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال بڑے بھائی کا فرض نبھاتے ہوئے سال 2024-25 کے لیے ایک انقلابی منصوبہ لے کر آ رہے ہیں۔ یہ غالباً 2024-25 کے بجٹ کا سب سے اہم اقدام ہے۔ اس منصوبہ کا نام مکھیہ منتری مہیلا سمان یوجنا ہے۔‘‘

آتیشی نے کہا، ’’اس کے تحت 18 سال کی عمر سے زیادہ کی ہر خاتون کو ہزار روپے مہینہ کی رقم دی جائے گی۔ بہن بیٹیوں کو گھر کے بڑے ہاتھ میں پیسے رکھتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کیجریوال دہلی کے خاندان کے بڑے کے طور پر دہلی کی بہن بیٹیوں کے لیے ایک بہت بڑا قدم اٹھا رہے ہیں۔‘‘

دہلی حکومت نے ابھی تک یہ نہیں بتایا ہے کہ اس اسکیم کو کس تاریخ سے لاگو کیا جا رہا ہے، لیکن حکومت اس سال ہی اس اسکیم کو نافذ کر سکتی ہے۔ اسے لوک سبھا انتخابات کے بعد لاگو کیا جا سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگلے چند مہینوں میں دہلی کی خواتین کو ہر ماہ ایک ہزار روپے کی مالی مدد ملنا شروع ہو جائے گی۔

فی الحال اس اسکیم سے متعلق شرائط و ضوابط کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے، اس اعلان کے بعد چند دنوں میں مکھیہ منتری مہیلا سمان یوجنا کے لیے درخواست اور اس کے قواعد کی وضاحت کی جا سکتی ہے۔ دیگر اسکیموں کی طرح یہ رقم بھی خواتین کے کھاتے میں براہ راست جمع کی جا سکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی مستعفی

دہلی کانگریس کے ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی نے اچانک اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اروند ر سنگھ لولی نے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کو چار صفحات پر مشتمل خط ارسال کرکے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا اور ان کے سامنے استعفیٰ کی کئی وجوہات پیش کیں۔ انہوں نے اپنے ارسال کردہ خط ...

کالے قوانین کی منسوخی کے لئے انڈیا الائنس کی کامیابی ناگزیر: فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کے روز کہاکہ وزیر اعظم نے انتخابی جلسوں کے دوران مسلمانوں پر براہ راست حملہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو مل کر یہ سوچنا چاہئے ، آخر کار ہم پر یہ براہ راست حملہ کیوں ہو رہا ہے، ہم سے یہ دشمنی کیسی ، مسلمانوں نے کسی کا ...

تیسرے مرحلہ میں بی جے پی کو ایک بھی نشست نہیں ملے گی: اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو نے اتوار کے دن دعویٰ کیاکہ بی جے پی لوک سبھا الیکشن کے مرحلہ سوم میں ایک بھی نشست نہیں جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ برسرِ اقتدار جماعت میں 400پار کا نعرہ لگاتے وقت ہوا کے رخ کو غلط کوسمجھا۔

آئین میں تبدیلی و ریزرویشن کو ختم کرنے کے لیے بی جے پی چار سو سیٹیں جتنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ایک بار پھر ریزرویشن اور آئین کے حوالے سے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات اب کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بی جے پی آئین میں تبدیلی اور ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے اس لیے وہ 400 سیٹیں جیتنا چاہتی ہے۔ وہ آر ایس ایس کے ...