ترکی اور شام میں اموات میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے ، 22 ہزار سے تجاوز کر گئیں

Source: S.O. News Service | Published on 11th February 2023, 11:09 AM | عالمی خبریں |

انقرہ/دمشق ، 11/فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی ) ترکی اور شام میں پیر کو آنے والے تباہ کن زلزلے نے دونوں ممالک کے حالات بدتر بنا د ئیے ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق زلزلے کے باعث دونوں ممالک میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ۲۲؍ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ شدید  ٹھنڈ ، برف باری اور بارش کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات  بھی پیش آرہی ہیں۔ صرف ترکی میں زلزلے کے سبب  ۱۸؍ ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ  ملک شام میں ساڑھے ۴؍ ہزار سے اموات کی اب تک تصدیق ہوئی ہے۔ راحتی کام بڑے پیمانے پر جاری ہیں اور راحتی کارکنوں کے بے لوث جذبے کی وجہ سے ہی صرف ترکی میں اب تک ۲۸؍ ہزار افراد کو ملبے سے نکالا بھی گیا ہے۔ 

 ریسکیو آپریشن کیلئے ۶۰؍ ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔ ان میں مدد کے لئے پہنچنے والے ممالک کے اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ ۷۰؍ ممالک نے اب تک ترکی اور ملک شام میں مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ شدید ٹھنڈ اور برف باری کے بارے میں اقوام متحدہ کا کہناہے کہ اگر بہت جلد ملبے سے بچائے گئے لوگوں اور دیگر متاثرین کی رہائش کا انتظام نہیں کیا گیا تو ہمیں ایک بہت بڑے المیے سے دوچار ہونا پڑسکتا ہے کیوں کہ شدید ٹھنڈ کی وجہ سے یہاں سیکڑوں لوگوں کو ہائپو تھرمیا (شدید ٹھنڈ کے سبب بدن کا درجہ حرارت خطرناک حد تک کم ہوجانا) ہو سکتا ہے۔  

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔