زلزلے کی تباہ کاریاں: ہلاکتوں کی تعداد پندرہ ہزار سے بڑھ گئی

Source: S.O. News Service | Published on 9th February 2023, 11:38 AM | عالمی خبریں |

انقرہ ، 9؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی ) ترکی کی ہنگامی حالات سے نمٹنے والے اداے (اے ایف اے ڈی) کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 6,957 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعدد 38 ہزار ہے۔ واضح رہے مختلف خبروں کے مطابق یہ تعداد پندرہ ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اس اتھارٹی کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 96 ہزار امدادی کارکن تلاش اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہیں۔ ان میں دیگر ممالک سے آنے والی امدادی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل ترک نائب صدر فوات اوکتائے نے بتایا تھا کہ ترکی میں زلزلے سے جڑی ہلاکتوں کی تعداد 5,894 ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں کی تعداد 34 ہزار سے زائد ہے جبکہ ملک میں 5800 کے قریب عمارتیں زمین بوس ہوئی ہیں۔ ترکی اور شام کے سرحدی علاقے میں میں پیر چھ فروری کو آنے والے انتہائی طاقتور زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔

شام میں ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے زائد: ادھر ترکی کی ہمسایہ ملک شام میں اس زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ شامی وزارت صحت اور امدادی تنظیم وائٹ ہیلمٹ کے مطابق حکومتی اور اور باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں مجموعی طور پر ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2,270 تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی برادی امدادی کاموں میں شریک: اس زلزلے کے فوری بعد یورپی یونین، مسلم ممالک اور دنیا بھر سے ترکی اور شام میں امدادی کاموں کے لیے مدد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ تعمیراتی انجینیئر، فوجی، طبی عملہ اور تلاش کے کاموں کے ماہرین افراد زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بچ جانے والوں کی تلاش میں مدد کے لیے ان دونوں ممالک میں پہنچ رہے ہیں۔ انہیں اس کام میں مدد کے لیے خصوصی تربیت یافتہ کتوں اور دیگر جدید آلات کی مدد بھی حاصل ہے۔

یورپی یونین کی طرف سے نہ صرف امدادی ٹیمیں ان دونوں ممالک میں بھیجی گئی ہیں بلکہ اس بلاک کوپرنیکس سیٹلائٹ سسٹم کو بھی ایمرجنسی کاموں میں مدد کے لیے بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

امریکہ کی طرف سے قریب 100 فائر فائٹر اور عمارتی ڈھانچوں سے متعلق انجینئرز کو امدادی کاموں میں مدد کے لیے ترکی بھیجا جا رہا ہے۔ ان کے ساتھ چھ خصوصی تربیت یافتہ کتے بھی ان امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے ترکی بھیجے گئے ہیں۔

جرمنی کی سول پروٹیکشن ایجنسی (ٹی ایچ ڈبلیو) کی طرف سے 50 رکنی ایک ٹیم آج گزشتہ روز ترکی بھیجی گئی۔ یہ ٹیم شامی سرحد کے قریب کیریخان کے علاقے میں ایمرجنسی جنریٹرز اور پانی صاف کرنے کے آلات نصب کر رہی ہے۔ ساتھ ہی ٹینٹ، کمبل دیگر ضروری ساز وسامان بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔

پاکستان نے بھی ایک ہوائی جہاز میں ایمرجنسی سپلائیز بھیجی ہیں جبکہ ایک اور فلائٹ میں تلاش اور بچاؤ کی ماہر ایک 50 رکنی ٹیم کو ترکی بھیجا ہے۔ پاکستان نے آج بدھ کے روز سے امدادی ساز وسامان سے بھری فلائٹس ترکی اور شام روزانہ کی بنیاد پر بھیجنے کا سلسلہ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔