شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 8500 سے زائد: ڈبلیو ایچ او

Source: S.O. News Service | Published on 13th February 2023, 8:59 PM | عالمی خبریں |

قاہرہ،13؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 8500 ہو گئی ہے اور آنے والے دنوں میں یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، یہ اطلاع عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مشرقی بحیرہ روم کے دفتر کے کارگزار علاقائی ایمرجنسی ڈائریکٹر رک برینن کے حوالے سے دی گئی ہے۔ رک برینن نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ابھی ہمارے پاس جو اعداد و شمار ہیں ان کے مطابق حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں تقریباً 4,000 اموات اور 2,500 زخمی ہیں اور شمال مغرب کے علاقے میں تقریباً 4,500 اموات اور 7,500 زخمی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اموات کی صحیح تعداد بتانا مشکل ہے کیونکہ یہ ہر روز بڑھ رہی ہے۔ المیادین نشریاتی ادارے نے شام کے وزیر صحت حسن الغباش کے حوالے سے بتایا کہ حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 1,414 ہے جب کہ 2,349 زخمی ہوئے ہیں۔ گزشتہ پیر کے روزجنوبی ترکی اور شام کے کچھ علاقوں میں آنے والے طاقتور زلزلوں میں مجموعی طور پر 34,000 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں گھر تباہ ہو گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔