مشہور دلت شاعر اور مترجم لکور آنند یونیورسٹی کے قریب مردہ حالت میں پائے گئے

Source: S.O. News Service | Published on 22nd May 2024, 7:59 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ، 22/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) مشہور دلت شاعر ، مترجم اور ریسرچر لکور آنند ضلع گلبرگہ میں سینٹرل یونیورسٹی آف کرناٹک کے قریب مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔آنند، جن کی عمر 44 سال ہے، یونیورسٹی کے کنڑا دپارٹمنٹ میں پی ایچ ڈی اسکالر تھے۔مقامی شخص  نے ایک جگہ پر ان کی لاش  پڑی ہوئی دیکھ کر  پولیس کو خبر کی اور پولس نے جائے وقوع پر پہنچ کر نعش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ان کے آبائی گاوں کولار کے لئے بھیج دیا۔

پتہ چلا ہے کہ  آنند،کولار ضلع کے رہنے والے تھے اورکینگیری شیشادری پورم کالج میں بطور کنڑا لیکچرار کام کرتے تھے۔ان کی ایک ریسرچ کتاب، ۵؍ نظموں کے مجموعے اور ۵؍ ترجمہ کی گئی شاعری  کی کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ انہوں نے رانی شیوا شنکر شرما کی ’’کنی برہمنا‘‘ کا بھی ترجمہ کیا تھا جسے ابھینو پرکاشن نے شائع کیا تھا۔

آنند نے اپنے کریئر میں کئی اعزازات اپنے نام کئے ہیں جن میں آنند کیندرا ساہیتہ اکیڈمی یوا ایوارڈ، سری سری کاویہ آف آندھرا، دلت ساہتیہ پریشد ایوارڈ آف دہلی، دو نیم نیلاگالی ایوارڈ، وبھا ساہتیہ ایوارڈ، کڈینگوڈلو شنکربھٹہ ایوارڈ، اور ڈاکٹر ٹپیرودرا سوامی ایوارڈاپنے نام کئے ہیں۔

انہوں نے اپنے تمام اعزازات پسماندہ طبقات کو وقف کئے تھے۔ان کے شاعری کے مجموعہ میں ’’فرام ٹاؤن ٹو ٹاؤن‘‘، ’’آن ٹیونٹی اسٹونس‘‘، ’’ان ڈلیورڈ رسیپٹ‘‘ اور یوریوا ایکناتا دیپا‘‘ ایوارڈشامل ہیں۔ ان کی ترجمہ شدہ تصانیف ’’اسمرتی کننتھم‘‘، ’’کونے برہمن‘‘، ’’آکاشا دیوا‘‘اور ’’ناگنا منی‘‘کی جامع کہانیاں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

جوئیڈا کے رام نگر میں خود سوزی کی وجہ سے نوجوان کی موت - پولیس پر ہراسانی کا الزام - کُونبی سماج کا احتجاج 

تعلقہ کے رام نگر پولیس تھانے کے افسران کی طرف سے ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے کُونبی سماج کے جس نوجوان نے پولیس اسٹیشن کے احاطے میں اپنے جسم پر پٹرول چھڑک کر خود سوزی کی تھی ، اس نے بیلگام کے اسپتال میں دم توڑ دیا ۔ جس کے بعد قصوروار پی ایس آئی اور عملے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ...

نیٹ کا امتحان دوبارہ لیا جانا چاہئے، گریس مارکس دینا غلط: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کو نیٹ کا امتحان دوبارہ منعقد کرنے کی وکالت کرنے ہوئے کہا کہ گریس مارکس دینا غلط ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے کہا کہ نیٹ امتحان میں ان طلباء کے ساتھ غلط ہوا جنہوں نے سخت محنت کی تھی۔ انہوں نے کہا، ’’طلباء ...

بولیار مسجد کے سامنے اشتعال انگیزی کی طرح خاطیوں پر حملہ بھی غلط، سوشیل میڈیا پر جعلی پیغامات وائرل کرنے والوں پر بھی کارروائی : یوٹی قادر

ریاستی قانون ساز  اسمبلی کے اسپیکر یوٹی قادر نے کہا کہ منگلور و اسمبلی حلقہ کا   بولیار گرام ہم آہنگی کی ایک مثال ہے، جہاں مقامی لوگ اور  پولیس حالیہ واقعہ سے متعلق معاملے کو حل کرنے جا رہے  ہیں۔ یوٹی  قادر نے کہا کہ اگر باہر کے لوگ اپنا منہ بند رکھیں  تو یہ ملک سے حقیقی دیش ...

کلیان کرناٹک ترقیات کیلئے سالانہ 5000 کروڑ روپئے گرانٹ، اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں 41 گرلز کالجز شروع کئے جائیں گے: سدارامیا 

ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کلیان کرناٹک کے لیے 5000 کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے ۔ اسمبلی انتخابات کے موقع پر انتخابی منشور میں اور بجٹ میں کیے گئے وعدہ کے مطابق کلیان کرناٹک خطے کی ترقی کے لیے سالانہ 5000 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ سدارامیا نے کے کے ...

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ یڈ یورپا کے خلاف غیر ضمانتی گرفتاری وارنٹ جاری

کرناٹک کی ایک عدالت نے جمعرات کو سابق وزیر اعلی اور سینئر بی جے پی لیڈر بی ایس یڈیورپا کے خلاف POCSO کیس میں ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کیا۔ یدی یورپا کے خلاف بچوں کے تحفظ سے متعلق جنسی جرائم ایکٹ (POCSO) کیس کی جانچ کر رہے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے پہلے انہیں ...