رتناگری ڈیم حادثہ: وزیر کے بیان کی مخالفت میں گھرکے باہرچھوڑے کیکڑے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th July 2019, 9:51 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 9 جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر کے رتناگری ضلع میں گزشتہ دنوں توارے ڈیم ٹوٹنے سے 19 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔اس شدید حادثے پر بے تکابیان دیتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیر تاناجی ساونت نے کہا تھا کہ کیکڑوں نے ڈیم کی دیواروں کو کمزور کر دیا تھا، اس لیے ڈیم ٹوٹا اور یہ حادثہ ہوا،اسے لے کر اپوزیشن مسلسل حکومت پر حملہ آور ہے۔منگل کو پونے میں این سی پی کارکنوں نے اس بیان کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر ساونت کے گھر کے باہر بڑی تعداد میں کیکڑے چھوڑ دئے۔اس کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔دراصل ڈیم ٹوٹنے سے کئی لوگ پانی میں بہہ گئے تھے،ابھی تک 19 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ڈیم ٹوٹنے کے سوال پر نو منتخب پانی تحفظ وزیر ساونت نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ قسمت میں جو لکھا ہے وہی ہوگا۔وزیر ساونت نے یہ بھی کہا کہ حکام اور مقامی لوگوں نے انہیں بتایا ہے کہ بڑی تعداد میں کیکڑوں نے ڈیم کی دیوار کو کمزور کر دیا ہے۔وزیر کے اس بیان کی چاروں طرف تنقید ہو رہی ہے۔اس دوران اپوزیشن نے بھی اس معاملے پر حکومت کو گھیرا۔مہاراشٹر کے الگ الگ حصوں میں اس بیان کے خلاف اپوزیشن کامظاہرہ جاری ہے۔اسی کڑی میں منگل کو این سی پی کارکنوں نے پونے میں وزیر کی رہائش گاہ کے باہر کیکڑے چھوڑ دئے۔وائرل ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ این سی پی کے کچھ کارکنان وزیر کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔ان کے جسم پر کیکڑوں کو معصوم بتاتا ہوئے پوسٹر بھی ہے۔اسی دوران وہ تھیلے میں بھر کر لائے ہوئے کیکڑوں کو رہائش گاہ کے باہر گرانے لگتے ہیں۔اس دوران سیکورٹی ان کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں،اگرچہ بعد میں وہ اندر چلے جاتے ہیں۔وہیں باہر بڑی تعداد میں این سی پی کارکنان مخالفت میں نعرے لگاتے نظر آتے ہیں۔بتا دیں کہ مہاراشٹر حکومت نے رتناگری ضلع میں توارے ڈیم ٹوٹنے کی تحقیقات کے لیے خصوصی تفتیشی ٹیم(ایس آئی ٹی) قائم کی ہے۔محکمہ آبی وسائل کے سکریٹری اویناش کی قیادت والی ایس آئی ٹی کودوماہ کے اندراندراپنی رپورٹ سونپنی ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...