کم ہو رہا ہے کورونا کا خطرہ! دو ہفتے مسلسل اضافے کے بعدآرویلیومیں گراوٹ: آئی آئی ٹی مدراس کا تجزیہ

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2022, 11:40 AM | ملکی خبریں |

چنئی، 17؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی)گزشتہ 15 دنوں میں ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے- گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 2.71 لاکھ نئے کیس سامنے آئے ہیں - یہ تعداد ایک دن پہلے پائے جانے والے نئے کیسوں سے صرف تین ہزار زیادہ ہے- ایسے میں زیادہ تر تجزیہ کار یہ مان رہے ہیں کہ ہندوستان میں کورونا کا عروج جلد ہی آسکتا ہے- دریں اثنا آئی آئی ٹی مدراس کے تجزیہ نے ایک اور راحت کی خبر دی ہے- اس کے مطابق دسمبر 2020ء اور جنوری 2021 کے دو ہفتے میں ملک میں ’آر ویلیو‘ میں مسلسل اضافے کے بعد گزشتہ ہفتے یعنی 7 سے 13 جنوری کے دوران پہلی بار اس میں کمی ریکارڈ کی گئی- اس وقت ملک میں اوسط آرویلیو2.2 ہے-آر ویلیو کسی متاثرہ کی دوسروں کو متاثر کرنے کی صلاحیت کا اعداد و شمار ہے- یعنی اگر کورونا سے متاثرہ کی آر ویلیو ایک ہے تو اس کی طرف سے کسی دوسرے شخص کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے- دوسری طرف اگر کسی شخص کی آر ویلیو تین ہے تو وہ تین لوگوں کیلئے خطرہ بن سکتا ہے- عام طور پر کورونا کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کے دوران انسانوں کی آر ویلیو زیادہ ہوتی ہے اور اس بڑھتے ہوئے اعداد و شمار کو روکنے کیلئے حکومتیں پابندیاں‘ کرفیو یا لاک ڈاؤن جیسے اقدامات کرتی ہیں -

 

ایک نظر اس پر بھی

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...