31 مارچ کو دہلی کے رام لیلا میدان میں کانگریس کررہی ہے ’جمہوریت بچاؤ ملک بچاؤ ریلی ، دہلی کانگریس صدر اروندر لولی نے تیاریوں کا لیا جائزہ

Source: S.O. News Service | Published on 30th March 2024, 11:44 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 30/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اروندر سنگھ لولی نے 31 مارچ کو رام لیلا میدان میں ’جمہوریت بچاؤ ملک بچاؤ ریلی‘ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی لوک سبھا انتخابی مہم کا آغاز ’مہا ریلی‘ سے کرے گی۔ اس ریلی سے کانگریس پارٹی کے ’5 نیائے‘ کے تحت 25 گارنٹیوں کی آواز کو خصوصیت کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ ریاستی کانگریس کے دفتر میں سینکڑوں کارکنان جھنڈے و ٹوپیاں وغیرہ کانگریس کارکنوں میں تقسیم کرنے کے لیے تیار کر رہے ہیں۔

اس عظیم الشان ریلی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اروندر سنگھ لولی کے علاوہ سابق ریاستی صدر سبھاش چوپڑا، سابق ایم ایل اے کنور کرن سنگھ، کارپوریشن میں کانگریس پارٹی کے سابق لیڈر جتیندر کمار کوچر، مدِت اگروال، امت ملک، جگجیون شرما، جے کرن چودھری، سکھبیر شرما، چودھری پریم کمار اور انوج آترے شامل تھے۔ اس موقع پر اروندر لولی نے کہا کہ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جمہوریت کو بچانے کے لیے جو آواز اٹھائی ہے اسے پورے ملک میں کانگریسی کارکنان اٹھائیں گے، جو بی جے پی کی آمرانہ حکومت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں میل کا پتھر ثابت ہوگا۔

اروندر لولی نے کہا کہ 31 مارچ کو رام لیلا میدان کی ’جمہوریت بچاؤ، ملک بچاؤ‘ ریلی اور انڈیا الائنس کے اتحاد کا مظاہرہ ملک کے جمہوری نظام میں تاریخ کی ایک خاص مثال ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس پارٹی کے کارکنان بڑی تعداد میں پارٹی کے جھنڈے ہاتھوں میں لے کر اور پارٹی کی ٹوپیاں پہن کر پہنچیں گے اور پورا رام لیلا میدان کانگریس کے رنگ میں رنگا ہوا دکھائی دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی کانگریس کے ہزاروں کارکنان بے روزگار نوجوانوں، خواتین، محنت کشوں و کسانوں کو نیائے اور حصہ داری دلانے کے مطالبے کے لیے رام لیلا میدان پہنچیں گے۔

اروندر لولی نے کہا کہ ہمارے لیڈر راہل گاندھی نے ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ میں ملک کی 95 فیصد آبادی کے مفادات کے تحفظ کے لیے بی جے پی کی نااہل و آمر حکومت کے خلاف لڑائی لڑی اور کانگریس پارٹی ملک کے لوگوں کے حقوق کی لڑائی مسلسل لڑتی رہی ہے۔ لولی نے مزید کہا کہ ’یووا نیائے‘ کے تحت بھرتی کی یقین دہانی، پہلی نوکری پکی، پیپر لیک سے آزادی اور معیشت میں سماجی تحفظ اور ’یووا روشنی‘ کے تحت نوجوانوں کے لیے 5000 کروڑ روپے کا اسٹارٹ اپ فنڈ بنایا جائے گا۔ ’ناری نیائے‘ کے تحت مہالکشمی، آدھی آبادی کو پورا حق، خواتین کو قانونی اور گرام پنچایت میں اختیار نیز کام کرنے والی خواتین کے لیے ہاسٹل کی تعداد دوگنی کی جائے گی۔

اروندر لولی نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ سبھی کو ’حصہ داری نیائے‘ کے تحت کانگریس جامع سماجی، معاشی و ذات پر مبنی مردم شماری کراتے ہوئے ایس سی/ایس ٹی/او بی سی کے لیے ریزرویشن کی 50 فیصد حد کو ہٹائے گی۔ آبادی کی بنیاد پر ذیلی منصوبے کی قانونی ضمانت، جل جنگل زمین کا قانونی حق اور اپنی دھرتی اپنا راج کے تحت سب سے بڑی آبادی والے درج فہرست قبائل کے لیے قبائلی علاقہ قرار دینے کی گارنٹی دے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...