کانگریس کی شکایت، ٹی ایم سی کا دھرنا،سی پی ایم کا مکتوب، الیکشن کمیشن میں شکایتوں کی بھرمار

Source: S.O. News Service | Published on 9th April 2024, 11:02 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 9/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی)  الیکشن کمیشن میں شکایتوں کی بھرمار آگئی  ہے۔ کانگریس  کے ایک وفد نے پیر کو کمیشن کے صدر دفتر  میں پہنچ کرانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی کم از کم ۶؍ شکایتیں کیں جن میں کم  از کم ۲؍ شکایتیں وزیراعظم نریندر مودی  کے خلاف ہیں۔  اُدھر سی پی ایم  نے عین انتخابی مہم کے دوران کیرالا میں  پارٹی کی تھریسور ضلع کمیٹی کو ملنے والے  انکم ٹیکس  کےنوٹس پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے پریس کانفرنس کی اوراسے  سیاست سے متاثر قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو مکتوب  بھی روانہ کیا ہے۔   انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے باوجود ای ڈی، سی بی آئی ،این آئی  اے اور انکم ٹیکس محکمہ کی سرگرمی کے خلاف پیر کو ہی ٹی ایم سی کے سینئرلیڈروں نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر دھرنا دیا ۔  انہوں نے مرکزی ایجنسیوں  کے سربراہان کی تبدیلی کا مطالبہ کیا۔

  کانگریس  نے اپنے انتخابی منشور کا موازنہ آزادی سے پہلے کی مسلم لیگ سے کرنے کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور ووٹرس کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے  پیر کو الیکشن کمیشن سے شکایت کی۔ وزیراعظم مودی کے خلاف موجود پارلیمانی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی یہ پہلی شکایت ہے۔ شکایت میں ۶؍ اپریل کی ریلی میں وزیراعظم مودی  کے اس بیان کا حوالہ دیاگیاہے جس میں انہوں نے کانگریس کے انتخابی منشور کو ’’جھوٹ کا پلندہ‘‘ قراردیا اور کہا کہ ’’اس میں آزادی سے قبل کی مسلم لیگ کی چھاپ‘‘ نظر آتی ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ ’’وزیراعظم کا یہ تبصرہ   انتخابی ضابطہ اخلاق کی براہ راست خلاف ورزی ہے جو اس وقت پورے ملک میں نافذ ہے، نیز   تعزیرات ہند کی دفعہ ۱۵۳؍ کے تحت قابل تعزیر جرم بھی ہے۔ ‘‘  کانگریس نے شکایت کی ہے کہ ’’جھوٹے، کم علمی پر مبنی اور تکلیف دہ  دعوؤں کے ذریعہ وزیراعظم نے  ملک کی آزادی کا خوف  تازہ کرکے ووٹروں کا جذباتی ردعمل حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔‘‘ سلمان خورشید کی قیادت میں چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرکے کی گئی شکایت میں نشاندہی کی گئی ہے کہ یہ کوئی معمولی  حرکت نہیں ہے بلکہ زیادہ ووٹ حاصل کرنے کیلئے  فرقہ وارانہ جذبات کو ہوا دینے کی  سوچی سمجھی  اور منصوبہ بندکوشش ہے ۔‘‘

 اپنی تحریری شکایت میں کانگریس نے نشاندہی کی ہے کہ  وزیراعظم  نےکہا ہے کہ کانگریس ملک کو تقسیم کرنا چاہتی ہے،ان کے اس بیان سے کانگریس کے کارکنوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتاہے۔ الیکشن کمیشن کو اس کی ذمہ داری یاد دلاتے ہوئے ملک  کی سب سے قدیم پارٹی نے کہا ہے کہ ’’حالات کو سنگینی کو دیکھتے ہوئے نریندر مودی کے تبصروں سے صرف نظر نہیں  کر سکتا۔‘‘ کانگریس  نے مجموعی طورپر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی  ۶؍ شکایتیں کی ہیں جن  میں سے دو براہ راست وزیراعظم کی ہیں۔  بہرحال شکایت سے بے پروا وزیراعظم مودی نے پیر کو پھر وہی باتیں اپنی ریلیوں میں دہرائیں جن پر کانگریس نے اعتراض کیا ہے۔ 

  ترنمول کانگریس نےای ڈی، سی بی آئی ، این آئی اور انکم ٹیکس محکمہ کے سربراہان کو تبدیل کرنے کی مانگ کی ہے۔  اس سلسلے میں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہوئے پارٹی کے کارکنوں   اور سینئر لیڈروں نے کمیشن کے دفتر کے باہر دھرنا بھی دیا جس کے بعد انہیں حراست میں لیاگیا۔  

ایک نظر اس پر بھی

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...