بھٹکل :مرکزی حکومت کا بجٹ عوام دشمن پالیسی کامظہر :سی آئی ٹی یوسخت برہم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd February 2018, 8:59 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:2/ فروری (ایس اؤنیوز)مرکزی حکومت کی طرف سے پیش کردہ بجٹ میں محکمہ فلاح وبہبودی خواتینن و اطفال کو امداد مختص نہیں کئے جانے پر سی آئی ٹی یو بھٹکل شاخ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کڑی مذمت کی ہے۔

سی آئی ٹی یو نے اس سلسلے میں بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی معرفت صدر ہند کو میمورنڈم سونپا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت کا یہ بجٹ عوام دشمن پالیسی کا مظہر ہے، بچہ فلاح و بہبودی منصوبے کے تحت گذشتہ 42برسوں سے ایمانداری کے ساتھ کام کررہے آنگن واڑی کارکنوں کی تنخواہوں کے اضافہ کا ذکر نہیں کرنا قابل مذمت ہے۔ میمورنڈم میں محکمہ کی امداد میں کٹوتی اور خانگیانہ کی مخالفت کرتے ہوئے راست نقد منتقلی نہ کرنےپر زور دیا ہے۔ اسی طرح پوسٹ کے ذریعے ماؤں کو پیاکٹ غذا مہیا کرنے کی پالیسی کو رد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سی آئی ٹی یو کی پدماوتی نائک، سدھابھٹ، کویتانائک، سبھاش کوپی کر ، گیتا نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے سمندر میں ڈوبی ملپے کی ماہی گیر کشتی - پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔ 20 لاکھ روپے کا نقصان

بھٹکل سمندری حدود میں ماہی گیری کے دوران دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ملپے بندرگاہ سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس کی وجہ سے  20 لاکھ روپوں کا نقصان ہوا ۔ غرقاب ہونے والی کشتی پر موجود پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔

بھٹکل جامعہ آباد روڈ اور حنیف آباد روڈ پر کچرا پھینکنا اب پڑے گا مہنگا؛ جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرےنصب

 ہیبلے پنچایت حدود کے جامعہ آباد روڈ اور حنیف آباد روڈ کنارے کچروں کا اتنا زیادہ ڈھیڑ جمع رہتا ہے کہ  متعلقہ علاقوں سے گذرنے کے دوران   لوگوں کا ہاتھ خودبخود ناک پر چلاجاتا ہے۔ مگر اب  اُن متاثرہ علاقوں  کے  مکین راحت کا سانس لے سکتے ہیں اور اُن علاقوں سے گذرنے والے لوگوں ...

بھٹکل کے پڑوسی علاقہ شیرور میں الیکٹرک وائر پر پیر رکھنے سے ایک شخص کی ہوئی موت

پڑوسی علاقہ شیرور میں روڈ پر گری ہوئی   الیکٹرک وائر پر پیر رکھنے کے نتیجے میں  ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت محمد ارشاد  کورڈی(55) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔واردات اتوار صبح قریب چھ بجے پیش آئی۔