چین نے امریکہ سے کہا؛ مشرق وسطیٰ میں بحریہ کی تعیناتی کا ’بے بنیاد پروپیگنڈہ‘ بند کرے

Source: S.O. News Service | Published on 23rd October 2023, 12:44 PM | عالمی خبریں |

بیجنگ ، 23/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) چین نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل-غزہ تنازعہ کے درمیان مشرق وسطیٰ میں چینی جنگی جہازوں کی تعیناتی کے بارے میں بے بنیاد پروپیگنڈا کرنا   بند  کرے۔چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو پینگیو نے اتوار کو ایک بیان میں اس بات کی اطلاع دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر سمیت چھ چینی جنگی جہاز پچھلے ہفتے سے مشرق وسطیٰ میں تعینات کیے گئے ہیں، جن میں عمان کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشق بھی شامل ہے۔

مسٹر لیو نے بیان میں کہا ’’چینی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کا بحری بیڑا اسکارٹ مشن کے لیے روانہ ہوا اور متعلقہ ممالک کے دوستانہ دورے کر رہا ہے۔متعلقہ فریقین کو حقائق کا احترام کرنا چاہیے اور بے بنیاد پروپیگنڈا بند کرنا چاہیے۔‘‘

دریں اثنا، پنٹاگن کے مطابق، ایران کی ’’پراکسی فورسز‘‘ کی طرف سے خطے میں امریکی افواج پر بڑھتے ہوئے حملوں کے درمیان، امریکہ یو ایس ایس آر ڈوائٹ ڈی آئیسین ہاور کیریئر اسٹرائیک گروپ کو خلیج فارس میں تعینات کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ یو ایس ایس آر گیرالڈ آر فورڈ کیریر اسٹرائک گروپ کو مشرقی بحیرہ روم میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی تیسرے فریق کو روکنے کے لیے کام کیا جا سکے جو اسرائیل کے خلاف تنازع میں ملوث ہونے پر غور کر سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...