کورونا سے پھیلی افراتفری کے درمیان چین کا حیران کن فیصلہ! بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو نہیں کیا جائے گا قرنطینہ

Source: S.O. News Service | Published on 27th December 2022, 11:58 AM | عالمی خبریں |

بیجنگ، 27؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  چین میں کورونا وائرس کی افرا تفری کے دوران ایک حیران کن فیصلہ لیتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ کے اصولوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو 8 جنوری سے قرنطینہ نہیں کیا جائے گا۔ اس وقت چین کے باہر سے آنے والے مسافروں کو ہوٹلوں میں 5 دن اور سیلف آئسولیشن میں 3 دن رکھا جاتا ہے۔

سال 2020 سے چین نے غیر ملکی مسافروں کو قرنطینہ کرنے کا اصول مرتب کیا تھا لیکن اب یہ اصول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ تاہم، چین آنے سے پہلے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کرانا پڑے گا۔ ٹیسٹ کی رپورٹ چینی سفارت خانے کو جمع نہیں کرانی ہوگی۔ بلکہ فلائٹ میں سوار ہونے سے پہلے صرف ٹیسٹ رپورٹ دکھانی ہوگی۔

چین نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے نئی حکمت عملی بنائی ہے اور اب کورونا وائرس کو کلاس بی کیٹیگری میں رکھا ہے۔ چین میں ڈینگی بخار جیسی کم سنگین بیماریوں کو اس زمرے میں رکھا گیا ہے۔ یہی نہیں چین میں اب کورونا وائرس کو نمونیا نہیں بلکہ انفیکشن کہا جائے گا۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق یہ تبدیلی بیماری کے موجودہ خطرے کی سطح کے پیش نظر کی گئی ہے۔

اس سے قبل سال 2020 سے ہی چین نے کورونا وائرس کو کلاس اے کیٹیگری میں رکھا تھا۔ اس وقت کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد سخت پابندیاں لگائی گئی تھیں۔ متاثرہ افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ کورونا کیسز بڑھنے پر لاک ڈاؤن کیا گیا لیکن اب یہ بی کیٹیگری کے تحت نہیں کیا جائے گا۔ چین میں اس فیصلے کا مطلب ہے کہ اب صرف ضروری علاج اور انفیکشن سے بچاؤ پر زور دیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔