چئیترا کنداپورا فریب کاری معاملہ کے اہم ملزم ہالاشری سوامی اوڈیشہ میں گرفتار 

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2023, 1:35 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بینگلورو ، 19/ ستمبر (ایس او نیوز)  بی جے پی سے اسمبلی ٹکٹ دلانے کے نام پر چئیترا کنداپورا گینگ نے جو کروڑوں روپوں کی فریب کاری کی تھی اس معاملے کے ایک اہم اور مفرور ملزم ہالاشری مٹھ  کے ابھینَوا سوامی کو سی سی بی پولیس نے اوڈیشہ کے کٹک شہر سے گرفتار کر لیا ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ ہالاشری سوامی کو اوڈیشہ پولیس کی مدد سے چلتی ٹرین میں گرفتار کیا گیا ہے  اور وہاں سے بینگلورو لایا جا رہا ہے ۔ 
    
خیال رہے کہ کروڑوں روپے کی فریب کاری معاملے میں کلیدی ملزم چئیترا کنداپورا کی گرفتاری کے بعد گزشتہ دس دنوں سے لنگایت فرقہ کے ہالا شری سوامی لاپتہ ہوگئے تھے اور ان کی طرف سے عبوری ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی . اس دوران سی سی بی پولیس کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھائے جا رہے تھے ۔ 
    
اس سے قبل چئیترا نے پولیس کسٹڈی کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ ہالاشری سوامی کو گرفتار کیے جانے پر فریب کاری کے اس معاملے میں بہت سی بڑی شخصیات کے نام سامنے آئیں گے ۔ 
    
پولیس کا کہنا ہے کہ چئیترا کی میڈیکل رپورٹس نارمل آئی ہیں اور اسے مرگی کا دورہ جو پڑا تھا وہ چئیترا کے ذریعے رچا گیا ایک ناٹک تھا اور اس نے مرگی کے دوران منھ سے جھاگ نکلتے ہوئے دکھانے کے لئے کسی طرح ایک صابن کی ٹکیہ کا استعمال کیا تھا اور وہی جھاگ اس کے منھ سے نکلا تھا ۔ لہٰذا سی سی بی پولیس پر اس بات کے لئے بھی سوال اٹھ رہے ہیں کہ جب اس کی میڈیکل رپورٹ نارمل تھی تو پھر اسے چار دنوں تک علاج کے نام پر اسپتال میں کیوں رکھا گیا تھا ۔  اس کے علاوہ چنّا نائک نامی ملزم کو بھی پولیس نے اسی وقت گرفتار کیا تھا جب اس نے خود میڈیا کے سامنے پیش ہوا تھا ۔   

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: رابطہ کی جانب سے خواتین کے لئے سلائی اور ایمبرائیڈری کلاسس کے نئے داخلے شروع، یکم نومبر سے ہوں گے کلاسس

خواتین کو خود مختار بنانے اور انہیں معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے رابطہ سوسائٹی نے ایک بار پھر سلائی اور ایمبرائیڈری کی تربیتی کلاسس کا اعلان کیا ہے۔ یکم نومبر سے شروع ہونے والے اس تربیتی پروگرام کا یہ تیسرا بیچ ہوگا، جبکہ داخلے  شروع ہو چکے ہیں۔

منگلورو کے قریب سورتکل میں اسکوٹر اور لاری کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کی موت

لاری اور بائک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ، حادثہ  سورتکل میں سورج انٹرنیشنل ہوٹل کے قریب نیشنل ہائی وے پر منگل رات کو پیش آیا۔ متوفی کی شناخت روی کی حیثیت سے کی گئی ہے، جو مُکّا کا رہائشی تھا اور ایک  بینک  میں ملازمت کرتا تھا۔

بھٹکل: سرور  میں خرابی  کی وجہ سے عوام کو  راشن حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا

بھٹکل کے اکثر عوام محکمہ خوراک اور شہری سپلائیز کی طرف سے دئیے جانے والے راشن نہ ملنے سے سخت پریشان ہیں اور راشن دکانوں میں جاری سرور میں باربار خرابی کی وجہ سے اپنا ماہانہ راشن حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اُڈپی: معمولی بات کو لے کر دوست نے دوست کا گلا کاٹ دیا

ایک حیران کن واقعے میں، ایک آدمی نے معمولی تنازعہ کے باعث اپنے دوست کا گلا کاٹ کر بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ منگل کی صبح 22 اکتوبر کو اُڈپی میں پرانی  کے ایس آر ٹی سی  بس اسٹینڈ کے قریب کرشنا کریپا عمارت کے گراؤنڈ فلور کے کمرے میں پیش آیا۔

بھٹکل: مویشی چوری کے الزام میں تین گرفتار؛ کیا چوری شدہ جانوروں کا گوشت فروخت ہو رہا ہے؟

حال ہی میں جالی پٹن پنچایت حدود میں مویشی کی چوری کا جو واقعہ پیش آیا تھا اور جانور کو  کار میں لاد کر لے جانے کی جو وڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اُس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے  بھٹکل ٹاؤن پولس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

کرناٹک بورڈ کے 8، 9 اور 10ویں کے نتائج پر عائد پابندی

کرناٹک کے اسکولوں میں کلاس 8، 9، اور 10 کے ششماہی امتحانات کے نتائج جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے کرناٹک کے تمام اضلاع میں واقع اسکولوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اگلے احکامات تک نتائج جاری نہ کریں۔ اس فیصلے کو سپریم کورٹ کا کرناٹک حکومت کے لیے ایک واضح جواب سمجھا ...

بنگلورو: شدید بارشوں سے عمارت منہدم، 17 افراد ملبے تلے دبے، 3 کی موت

کرناٹک میں مسلسل بارشوں نے شدید تباہی مچا دی ہے۔ بنگلورو کے ہینور کے قریب بابوسبپالیہ میں ایک زیر تعمیر عمارت بارش کی وجہ سے منہدم ہو گئی۔ حادثے کے وقت تقریباً 24 مزدور عمارت کے اندر کام کر رہے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ ...

گلبرگہ میں حاملہ خواتین کی اموات میں تشویشناک اضافہ

ضلع گلبرگہ میں حاملہ خواتین کی زندگی کو محفوظ بنانے اور ان کی صحت کو بہتر کرنے میں کئی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، اپریل سے ستمبر 2024 کے دوران ضلع بھر میں 22 حاملہ خواتین کی اموات ہوئیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ تعداد 19 تھی۔ اس سال کے دوران، گلبرگہ کے شہری علاقوں ...

بنگلورو کی بارشیں مسائل اور حکومت کی ذمہ داریاں۔۔۔۔۔۔از: عبدالحلیم منصور

بنگلورو، جو کبھی اپنی شاندار آب و ہوا اور دلکش مناظر کےلئے جانا جاتا تھا، اب موسمیاتی تبدیلیوں اور ناقص انفراسٹرکچر کی وجہ سے سنگین مشکلات کا شکار ہے۔ مانسون کی بارشیں جو پہلے اس شہر کی خوبصورتی کا حصہ تھیں، اب شہریوں کے لیے مصیبت بن گئی ہیں۔ ہر سال بارشوں کے دوران کئی علاقے ...

کرناٹک میں 100 نئے پولیس تھانوں کا قیام ہوگا: سدارامیا

وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں 100 نئے پولیس تھانے قائم کیے جائیں گے اور 10 ہزار پولیس کوارٹرز کی تعمیر 2025 تک مکمل کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات ایک تقریب کے دوران کہی، جس میں انہوں نے پولیس کی سہولیات کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔