الیکشن کمیشن کو وزیر اعظم کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی بنانے کی کھلی کوشش: کانگریس

Source: S.O. News Service | Published on 10th August 2023, 11:44 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،10/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس نے جمعرات کو کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز (اپائنٹمنٹ کنڈیشنس آف سروس اینڈ ٹینور آف آفس) بل 2023 پر مرکز کا زور ہے اور جو چیف جسٹس آف انڈیا کو تقرری کے عمل سے باہر کر دے گا۔ یہ الیکشن کمیشن کو وزیراعظم کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی بنانے کی مذموم کوشش ہے۔

مرکز پر حملہ کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال نے ٹوئٹر پر کہا ’’الیکشن کمیشن کو وزیر اعظم کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی بنانے کی کھلی کوشش۔ سپریم کورٹ کے موجودہ فیصلے کے کا کیا جو ایک غیر جانبدار پینل کا مطالبہ کرتا ہے؟‘‘ انہوں نے کہا ’’وزیراعظم کو متعصب الیکشن کمشنر کی تقرری کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟ یہ ایک غیر آئینی، من مانی اور غیر منصفانہ بل ہے، ہم ہر فورم پر اس کی مخالفت کریں گے۔‘‘

مرکز پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ مانیکم ٹیگور نے ایک ٹویٹ میں کہا ’’مودی اور شاہ ای سی آئی کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں جیسا کہ وہ اب کر رہے ہیں۔ تمام جمہوری قوتوں کو اس کی مخالفت کرنی چاہئے۔ کیا بی جے ڈی اور وائی آر ایس پی ایسا کریں گے؟‘‘

راجیہ سبھا میں بل پیش کیے جانے کے امکان کے درمیان کانگریس کی طرف سے یہ ردعمل سامنے آیا ہے۔ قانون تجویز کرتا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) اور دیگر الیکشن کمشنرز (ای سی) کا تقرر صدر کے ذریعہ ایک پینل کی سفارش پر کیا جائے گا جس میں وزیر اعظم، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر (ایل او پی) اور ایک وزیر اعظم کے ذریعہ نامزد کردہ مرکزی کابینہ وزیر ہوتے ہیں۔

سلیکشن کمیٹی کی سربراہی وزیر اعظم کریں گے، جس میں ایل او پی اور وزیر اعظم کے ذریعے بطور مقرر مرکزی کابینہ کے وزیر رکن ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

نریندر دابھولکر قتل معاملہ: پونے کی عدالت نے دو قصورواروں کو سنائی عمر قید کی سزا، کلیدی ملزم سمیت 3 ملزمان بری

مہاراشٹر کے شہر پونے کی ایک خصوصی عدالت نے توہم پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والے ڈاکٹر نریندر دابھولکر کے قتل کیس میں 13 سال بعد اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ اس سازش کے کلیدی ملزم ڈاکٹر وریندر تاوڑے اور دو دیگر ملزمان سنجیو پونالیکر اور وکرم بھاوے کو ثبوتوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے بری کر ...

دہلی میں آندھی طوفان سے تباہی، سینکڑوں درخت اکھڑ گئے، 2 افراد ہلاک، 23 زخمی

 ملک کی راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے شہروں میں گزشتہ رات لوگوں کو دھول بھرے طوفان کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد دہلی این سی آر کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی۔ اس سے ایک طرف دہلی کے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی، وہیں دوسری طرف عمارتیں اور درخت گرنے کے واقعات بھی سامنے ...

جو زیادہ ڈراتا دھمکاتا ہے، وہ سب سے بڑا بزدل ہوتا ہے، امیٹھی میں پرینکا گاندھی نے پی ایم مودی پر کیا زوردار حملہ

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی 10 مئی کو امیٹھی کے مختلف علاقوں میں انتخابی تشہیر کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ اس دوران انھوں نے لگاتار پی ایم مودی اور مرکزی حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک تقریب میں تو انھوں نے پی ایم مودی کو بالواسطہ انداز میں یہاں تک کہہ دیا کہ ...

ووٹنگ فیصد کے حتمی اعداد و شمار جاری کیے جانے میں تاخیر سے فکرمند انڈیا اتحاد نے الیکشن کمیشن سے کی ملاقات

 انڈیا اتحاد کے نمائندہ وفد نے آج الیکشن کمیشن سے ملاقات کر شروعاتی دو مراحل کے ووٹنگ فیصد سے متعلق اپنی فکر مندی کا اظہار کیا۔ دراصل لوک سبھا انتخاب کے شروعاتی دو مراحل میں ووٹنگ فیصد کے حتمی اعداد و شمار بہت تاخیر سے جاری کیے گئے تھے اور ابتدائی اعداد و شمار و حتمی اعداد و ...

میں کسی بھی پلیٹ فارم پر پی ایم مودی سے بحث کے لیے تیار، راہل گاندھی نے ججوں کی دعوت قبول کی

سپریم کورٹ کے سابق جج مدن بی لوکر،  دہلی ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اجیت پی شاہ اور دی ہندو کے سابق ایڈیٹر ان چیف این رام کی طرف سے دی گئی دعوت کو راہل گاندھی نے قبول کر لیا ہے۔ تینوں شخصیات نے گزشتہ روز راہل گاندھی اور نریندر مودی کو کھلی بحث سے متعلق دعوت نامہ بھیجا تھا۔

پی ایم مودی کانگریس کی ’25 گارنٹی‘ سے ڈر گئے ہیں، گھبراہٹ میں ’مٹن، مغل، منگل سوتر اور بھینس‘ کی بات کر رہے: کھرگے

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے آج تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں پارٹی امیدواروں کے لیے انتخابی تشہیر کرتے ہوئے نظر آئے۔ جمعہ کی دوپہر انھوں نے حیدر آباد میں پریس کانفرنس میں شرکت کی، بوقت شام بھونگیر میں جلسۂ عام سے خطاب کیا، اور پھر بوقت شب آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ میں ...