اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے میں مزید دو دن کی توسیع

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th November 2023, 2:14 AM | عالمی خبریں |

یروشلم 27/نومبر (ایس او نیوز)   قطر کے وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ  ثالثی کے کردار کی وجہ سے حماس اور اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے میں مزید دو روزکی  توسیع پر اتفاق کرلیا ہے۔ قطر کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں  بتایا گیا ہے کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں مزید دو روز توسیع کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

قبل ازیں الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگی بندی معاہدے کے آخری یعنی چوتھے روز اسرائیل کی جانب سے 33 فلسطینی قیدیوں جبکہ حماس کی جانب سے گیارہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ قطر اور مصر کی کوششوں سے حماس اور اسرائیل نے چار روز جنگ بندی کا معاہدہ طے کیا تھا، جس کا آج آخری روز تھا۔ معاہدے کے تحت حماس نے یرغمالیوں جبکہ اسرائیلی نے فلسطینی قیدیوں کو جیلوں سے رہا کیا۔ ایک روز قبل حماس نے جنگ بندی معاہدے میں توسیع کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس کیلئے  تیار ہیں، اُدھر امریکی صدر بھی پُرامید تھے کہ دونوں فریقین کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے میں توسیع ہوجائے گی۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ قطر اور مصر کی کوشش یہ ہے کہ اب دونوں فریقین کے درمیان کسی بھی قسم کی جھڑپیں نہ ہوں اور غزہ میں فوری طور پر امداد پہنچا کر انسانی جانوں کو بچایا جائے۔  

بتاتے چلیں کہ اسرائیل کے حملوں میں 7 اکتوبر سے اب تک ہزاروں بچوں سمیت 15 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

جنگ بندی معاہدے کے تحت گزشتہ روز اسرائیل نے 39 فلسطینیوں جبکہ حماس نے 17 یرغمالیوں کو رہا کیا، جن میں غیر ملکی بھی شامل تھے جبکہ اُس سے قبل حماس نے 24 یرغمالیوں اور اسرائیل نے 39 فلسطینی خواتین و بچوں کو رہا کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...