برازیل ڈیم حادثہ: تاحال 34 ہلاکتوں کی تصدیق، 250 افراد کی تلاش کا کام جاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th January 2019, 12:13 PM | عالمی خبریں |

رازیلیا،27؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے تباہی کے بعد 34 افراد کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے، پانی کے ریلے میں بہنے والے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے، 350 افراد کو بچا لیا گیا، جبکہ 23 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے جنوب مشرقی علاقے میں ڈیم ٹوٹنے کا حادثہ جمعہ کو پیش آیا تھا۔ ڈیم کے اطراف کی عمارتیں، گاڑیاں اور سڑکیں ڈیم سے نکلنے والے پانی اور کیچڑ سے بھر گئیں۔ لاپتہ ہونے والے افراد میں ڈیم کے نزدیک کان میں کام کرنے والے کان کن شامل ہیں، امدادی کارروائیوں کے لئے فوج اور ہیلی کاپٹرز کی مدد لی جا رہی ہے۔

محکمہ فائر سے وابستہ مناس گیریس نے بی بی سی کو بتایا کہ ’’کم از کم 366 افراد کو محفوظ نکال لیا گیا ہے جس میں سے 23 کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کم از کم 252 افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔ متاثرین میں سے تاحل 8 کی شناخت کر لی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جائے حادثہ پر تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے لیکن ہر ایک جگہ پر مہم چلانے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والے لوگوں کی لاشیں کیچڑ اور مٹی کی موٹی پرت کے نیچے دب گئی ہیں۔

کارکنان کو لے جانے والی ایک بس بھی تاحال لاپتہ بتائی جا رہی ہے، یہ بھی واضح نہیں ہو پا رہا ہے کہ اس میں کتنے افراد سوار تھے۔ حالانکہ ایک پک اپ ٹرک میں پھنس جانے والے تین افراد کو زندہ باہر نکال لیا گیا ہے۔

برازیل کے صدر بولسینارو نے ہفتہ کے روز جائے حادثہ کا ہیلی کاپٹر کے ذریعہ فضائی معائنہ کیا تھا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’اتنے بڑے پیمانے پر تباہی کے مناظر دیکھنے کے بعد میں جذباتی ہونے سے خود کو نہیں روک پا رہوا ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے مٹی میں دب جانے والے لوگوں کو تلاش کرنے کے لئے ساز و سامان دینے کی پیشکش کی تھی، جسے قبول کر لیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔