کس نے سوچا تھا، ایسے دن بھی آئیں گے، بی جے پی لیڈروں کے پارٹی چھوڑنے پر اکھلیش یادو کا ردعمل

Source: S.O. News Service | Published on 4th March 2024, 5:42 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 4/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) بی جے پی لیڈروں کے ذریعے سرگرم سیاست سے سبکدوش ہونے اور انتخابی میدان  چھوڑنے کے اعلان پر سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے دلچسپ رعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کس نے سوچا تھا کہ ’’بی جے پی کے ایسے دن بھی آئیں گے کہ کچھ امیدوار ٹکٹ ملنے سے پہلے کسی دیگر کام کو ضروری بتا کر دعویداری چھوڑ دیں گے۔‘‘ اکھلیش یادو نے اپنے پوسٹ میں کسی کا نام نہیں لیا ہے مگرسوشل میڈیا پر ان کا یہ ردعمل خوب وائرل ہو رہا ہے۔

اکھلیش یادو نے اپنے ’ایکس‘ پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’کس نے سوچا تھا کہ بی جے پی کے ایسے بھی دن آئیں گے کہ کچھ امیدوار ٹکٹ ملنے سے پہلے کچھ اور کام کو زیادہ ضروری بتانے کا بہانہ کرکے دعویداری چھوڑ دیں گے۔ کوئی کھیل کو سیاست سے زیادہ گمبھیر مان کر باہر جانے کی بات کرے گا، کوئی ماحولیات کے بہانے پت جھڑی بی جے پی سے باہر نکلنے کے لیے درخواست لکھے گا۔ کوئی ٹکٹ کٹنے پر سنیاس لینے کا اعلان کر دے گا۔ کوئی ٹکٹ ملنے کے بعد بھی دور سے ہی سوشل میڈیا پر اپنے ذاتی وجوہات سے ٹکٹ کو ٹھکرا دے گا۔ بی جے پی ایک پارٹی کے طور پر اتنی کمزور کبھی نہیں تھی۔ اب تو عوام کے علاوہ بی جے پی والے بھی خود ہی کہہ رہے ہیں ’نہیں چاہئے بی جے پی۔‘‘

واضح رہے کہ بھوجپوری فلم اداکار پون سنگھ نے اتوار کو مغربی بنگال کی آسنسول لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا۔ اس سے ایک دن پہلے بی جے پی نے پون سنگھ کو اس سیٹ سے اپنا امیدوار قرار دیا تھا۔ فی الحال اس حلقے کی لوک سبھا میں ترنمول کانگریس  کے شتروگھن سنہا رکن پارلیمنٹ ہیں۔ اس سے قبل راجدھانی دہلی میں مشرقی دہلی کے ایم پی گوتم گمبھیر، ہزاری باغ سے جینت سنہا اور گجرات سے نتن پٹیل الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی مستعفی

دہلی کانگریس کے ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی نے اچانک اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اروند ر سنگھ لولی نے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کو چار صفحات پر مشتمل خط ارسال کرکے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا اور ان کے سامنے استعفیٰ کی کئی وجوہات پیش کیں۔ انہوں نے اپنے ارسال کردہ خط ...

کالے قوانین کی منسوخی کے لئے انڈیا الائنس کی کامیابی ناگزیر: فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کے روز کہاکہ وزیر اعظم نے انتخابی جلسوں کے دوران مسلمانوں پر براہ راست حملہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو مل کر یہ سوچنا چاہئے ، آخر کار ہم پر یہ براہ راست حملہ کیوں ہو رہا ہے، ہم سے یہ دشمنی کیسی ، مسلمانوں نے کسی کا ...

تیسرے مرحلہ میں بی جے پی کو ایک بھی نشست نہیں ملے گی: اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو نے اتوار کے دن دعویٰ کیاکہ بی جے پی لوک سبھا الیکشن کے مرحلہ سوم میں ایک بھی نشست نہیں جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ برسرِ اقتدار جماعت میں 400پار کا نعرہ لگاتے وقت ہوا کے رخ کو غلط کوسمجھا۔

آئین میں تبدیلی و ریزرویشن کو ختم کرنے کے لیے بی جے پی چار سو سیٹیں جتنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ایک بار پھر ریزرویشن اور آئین کے حوالے سے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات اب کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بی جے پی آئین میں تبدیلی اور ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے اس لیے وہ 400 سیٹیں جیتنا چاہتی ہے۔ وہ آر ایس ایس کے ...