غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 25th September 2023, 12:23 PM | عالمی خبریں |

غزہ ، 25/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) اسرائیلی فوج نے ہفتہ کے روز غزہ کی پٹی میں حماس کی ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا۔اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔

اس حملہ میں بغیر پائلٹ کے فضائی ڈرون کا استعمال کیا گیا، جس میں اسرائیل کے ساتھ متصل سرحدی علاقے میں مقیم فلسطینیوں کی جانب سے منعقد کیے گئے مظاہرے کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان کے مطابق، "غزہ کی پٹی میں سیکڑوں کی تعداد میں مشتعل مظاہرین حفاظتی باڑ کے پاس جمع ہوئے جس کے بعد اسرائیلی فوجیوں کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کیا گیا اور انہوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے ذرائع اور لائیو فائر کا استعمال کرتے ہوئے پرتشدد فسادات کے خلاف آپریشن کیا۔"

جمعہ کے روز بھی اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے آگ والے غبارے بھیجے جانے کے بعد حماس کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا۔مظاہرین اور حماس نے کہا کہ ان کا یہ احتجاج یروشلم کے پرانے شہر میں واقع مسجد الاقصی کے احاطے میں یہودیوں کے حالیہ دوروں کے جواب میں ہے، جو اسرائیل اور فلسطینی تنازعے کا ایک اہم مقام ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔