حوثی حملوں کے حوالے سے امریکہ نے ایران کو ذاتی طور پرپیغام بھیجاتھا: بائیڈن

Source: S.O. News Service | Published on 14th January 2024, 8:08 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 14/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ نے بحیرہ احمر میں یمن کی باغی انصار اللہ تحریک (حوثی) کے حملوں کے بارے میں ایران کو ذاتی طور پر پیغام بھیجا تھا۔ نامہ نگاروں کے ہفتے کے روز یہ پوچھے جانے پر کہ کیا خطے میں حوثی سرگرمیوں کے دوران ایران کی حکومت کو ان کا کوئی پیغام دینا چاہیں گے، مسٹر بائیڈن نے کہا ’’میں نے ایک پیغام بھیجا تھا، ہم نے نجی طور پر یہ بھیجا، اور ہمیں یقین ہے کہ ہم پوری طرح تیار ہیں۔‘‘

نومبر 2023 میں، حوثیوں نے اسرائیل سے تعلق رکھنے والے کسی بھی بحری جہاز پر حملہ کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا اور دوسرے ممالک کے جہازوں سے اپنے عملے کو واپس بلانے کی درخواست کی۔ حوثیوں نے تب تک اپنے حملے جاری رکھنے کا عزم کیا ہے جب تک اسرائیل غزہ پٹی میں اپنی فوجی کارروائیاں ختم نہیں کر دیتا۔

واضح رہے کہ 19 دسمبر کو امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بحیرہ احمر کو محفوظ بنانے کے لیے کثیر القومی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ برطانیہ، بحرین، کناڈا، فرانس، اٹلی، ہالینڈ، ناروے، سیشلز اور اسپین اس میں شرکت کریں گے۔ حوثیوں نے امریکی قیادت میں بحری اتحاد میں شامل ہونے والے کسی بھی بحری جہاز پر حملہ کرنے کا عزم کیا تھا۔

مقامی حکومتی ذرائع نے اسپوتنک کو بتایا کہ جمعہ کو امریکی اور برطانوی افواج نے یمن کے چار صوبوں میں 23 فضائی حملے کیے ہیں جس میں راجدھانی صنعا، الحدیدہ، تعز اور صعدہ شہر شامل تھے۔ امریکی ایئر فورس سینٹرل نے بعد میں اطلاع دی کہ یمن میں حوثیوں کے خلاف امریکی حملوں نے 16 مختلف مقامات پر 60 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا۔

حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساریہ نے بعد میں کہا کہ امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 73 حملے کیے، جن میں پانچ جنگجو ہلاک اور چھ زخمی ہوئے۔ حوثی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے مغربی حملوں کو ’’وحشیانہ دہشت گردی‘‘ اور ’’جان بوجھ کر بلا جواز جارحیت‘‘ قرار دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔