بھٹکل تینگن گنڈی بندرگاہ اورجیٹّی کی خستہ صورتحال؛ پورا سال گذرنے کے باوجود شروع نہیں ہوا مرمت کا کام

Source: S.O. News Service | Published on 16th July 2023, 8:57 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل،16؍جولائی (ایس اونیوز) تینگن گنڈی بندرگاہ پرسمندرسے لگا ہواحصہ جسے مقامی لوگ جیٹّی یا دھکّا بھی کہتے ہیں، گزشتہ سال اچانک دھنس گیا تھااوربندرگاہ پرپتھروں کو لے جانےوالی ایک ٹپرلاری بھی اس میں گرگئی تھی۔ ایک سال گزرنے کے باوجود سمندری کنارے کے اس حصہ کی مرمت نہیں کی گئی جس کی وجہ سے تعمیرشدہ زمین کا دیگرحصہ بھی دھنستا جارہا ہے۔ اب اس جٹّی کی حالت یہ ہے کہ اس پرسے پیدل چلنا بھی خطرہ سے خالی نہیں ہے کیونکہ خدشہ ہے کہ یہ حصہ بھی کسی وقت نیچے بیٹھ سکتا ہے۔

 تینگن گنڈی ساحل پرسیاح بڑی تعداد میں آتے ہیں اورسمندرکنارے پہنچ کرموجوں کالطف اُٹھاتے ہیں۔ کنارے جانے کے لئے لوگ اسی جیٹّی پرچلتے ہیں جواتنا کمزور ہے کہ فوٹو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس کے نیچے کسی طرح کا کوئی سہارا نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال جیٹّی کا متعلقہ حصہ دھنسنے کے بعد اُس وقت کے ماہی گیر وزیر ایس انگارا تینگن گنڈی  بندرگاہ پر پہنچ کرحالات کا جائزہ لیا تھا اورماہی گیروں کو یقین دلایا تھا کہ جیٹّی کی فوری مرمت کی جائے گی، مگر پورا سال گذرنے کے باوجود اس

جگہ پرمرمت کا کام نہیں ہوا اورجس وقت چھوٹا سا حصہ دھنس گیا تھا اب وہاں مرمت نہ کرنے کی بنا پرکافی بڑا حصہ دھنس چکا ہے اور درمیان میں جو چھوٹا حصہ بچا ہے، لوگ اُسی پرپیدل چل رہے ہیں، جو کبھی بھی نیچے دھنس سکتا ہے۔

مقامی ماہی گیروں کی نظریں اب بھٹکل کے رکن اسمبلی منکال وئیدیا پرٹکی ہیں جن کو ماہی گیری کا قلمدان بھی ملا ہے۔ ماہی گیروں کو توقع ہے کہ نئے وزیراس طرف خصوصی توجہ دیں گے اور منہدم شدہ حصہ کی فوری مرمت کرنے ضروری اقدامات کریں گے۔

Bhatkal Tengangundi Port Jetty in Dilapidated State, Repair Work Yet to Commence after a Year
 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات میں بھٹکل کے مسلم اکثریتی پولنگ بوتھوں پر78 فیصد سے بھی زائد پولنگ؛ تنظیم نے کی فیڈریشن اور اسپورٹس سینٹروں کے نوجوانوں کی ستائش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اُترکنڑا حلقہ کے بھٹکل میں مسلم اکثریتی پولنگ بوتھوں پر 78 فیصد سے بھی زائد ووٹنگ کرانے میں کامیاب ہونے پر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و  تنظیم نے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے نوجوانوں اور شہر کے مختلف اسپورٹس سینٹروں اور دیگر اداروں کے ...

بھٹکل کے چوروں کی کہانی - کیا کہتا ہے کنڑا روزنامہ کراولی منجاو !

کاروار سے شائع ہونے والا ضلع اُترکنڑا کا معروف کنڑا روزنامہ   کراولی منجاو  نے اپنے سرسی رپورٹر راجو کانسور کی ایک رپورٹ کو اپنے فرنٹ صفحہ پر شائع کیا ہے جس میں بھٹکل کے عادی چوروں کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔ 

کاروار: یکم جولائی سے ہوگا آئی پی سی اور سی آر پی سی کی جگہ نئے قانون کا نفاذ

ملک میں آزادی کے بعد سے اب تک تعزیرات ہند (انڈین پینل کوڈ)، فوجداری قانون (کریمنل پروسیجر کوڈ) اور قانون شہادت (ایویڈنس ایکٹ) کے تحت جو مقدمات درج ہوتے تھے ،اب ان کی جگہ یکم جولائی سے 'بھارتیہ نیائے سنہیتے'، 'بھارتیہ ناگرک سرکھشا سنہیتے' اور 'بھارتیہ ساکشیہ سنہیتے' جیسے نئے قوانین ...

بھٹکل کے بینگرے میں کمپاونڈ تعمیر کرنے کا تنازعہ - پنچایت نائب صدر پر حملہ

بھٹکل تعلقہ کے بینگرے گرام میں سڑک سے متصل کمپاونڈ کی دیوار تعمیر کرنے کے خلاف گاوں والوں کی طرف سے اعتراض اور شکایت موصول ہونے پر جائزہ لینے کے لئے  پہنچے پنچایت نائب صدر اور کانگریس لیڈر گوندنائک پر دو بھائیوں نے حملہ کردیا۔ واردات جمعہ کی شام کو پیش آئی۔

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

دہلی میں بڑھتی آلودگی کی ذمہ دار مودی حکومت ہے، کانگریس کا سنگین الزام

دہلی میں بڑھتی آلودگی کے لیے کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو ذمہ دارٹھہریا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے آج (17 مئی) کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ معیار کو نظر انداز کرتے ہوئے دہلی میں تقریباً ایک درجن بجلی گھروں میں کوئلہ استعمال کیا جا رہا ہے اور مرکز کی ...

مہاراشٹر غداروں کو کبھی معاف نہیں کرتا، ادھوٹھاکرے کا ایکناتھ شندے گروپ پر سخت حملہ

ملک میں لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں ووٹنگ ہوچکی ہے۔ پانچویں مرحلے کے تحت 20 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تمام سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اس دوران شیوسینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے نے شیوسینا توڑنے والوں کے ساتھ بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا ...

بھٹکل؛ پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں کامیابی

پڑوسی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ میں  بھٹکل کی ایک طالبہ  خدیجہ افزا ء بنت  محمد امجد جعفر نے گریڈ 12 کے شعبہ سائنس میں  98 فیصد کے ساتھ شاندار کامیابی درج کی ہے۔ اس طالبہ نے ہندی میں سو میں سو مارکس، میتھس سائنس میں 120 میں  120 ،  فزیکس میں 120 میں 119 اورانگلش میں سو میں 99 مارکس حاصل کئے ...

گلف سے مزید بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں نمبرات کے ساتھ کامیابی کی خبریں

گریڈ 12 امتحان میں دبئی سے محمد سیف سلمان دامودی، کویت سے حنین ہاشم معلم اور مسقط سے یوشع عُمران سقاف اور سجا تسنیم سہیل ائیکری کی امتیازی نمبرات کے ساتھ نمایاں کامیابی کی خبر شائع ہونے کے بعد اب ابوظبی سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ابوظبی انڈین اسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے فاطمہ ...

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...