نفرت کو محبت سے ختم کرنے کا عزم لے کر راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا ہریانہ سے پہنچی دہلی، عوام نے کیا پر تپاک استقبال

Source: S.O. News Service | By Saif Akrami Bhatkal | Published on 24th December 2022, 11:54 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 24 دسمبر (ایس او نیوز/ایجنسی): نفرت کو محبت سے ختم کرنے کا عزم لے کرراہول گاندھی کی قیادت میں جاری کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا آج سنیچر کو' ہریانہ سے دہلی پہنچ گئی  جہاں عوام نے  اس ریلی کا پُرتپاک استقبال کیا ۔ یاترا بدر پور سرحد سے صبح دہلی میں داخل ہوئی۔ توقع ہے کہ یہ   یاترا  جے دیو آشرم ہوتے ہوئے  شام قریب  4.30 بجے لال قلعہ پہنچے گی۔

ملک کی راجدھانی دہلی میں داخل ہونے پر راہول گاندھی نے کہا کہ آج ہم ہندوستان کی راجدھانی دہلی کے دروازے پر کھڑے ہیں۔ یہ اس دورے اور ملک کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ اس پورے سفر میں ہم نے اپنے لوگوں کو قریب سے دیکھا ہے، ہم نے ان کی تکلیف  محسوس کی ہے اور ان کی آرزوؤں کو سنا ہے۔‘‘ راہول  گاندھی نے مزید کہا کہ ’بھارت جوڑو یاترا اب محبت کی  آواز اور ہندوستان کے لوگوں کے پیغام کو دل والوں کے شہر یعنی دہلی تک لے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’’آپ لوگ میرے الفاظ نوٹ کر لیں، آپ کی (بی جے پی) نفرت کو ہماری محبت ختم کرے گی۔‘‘

راہل گاندھی نے کہا کہ کچھ لوگ نفرت پھیلا رہے ہیں لیکن ملک کا عام آدمی اب محبت کی بات کر رہا ہے۔ ہر ریاست میں یاترا میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔ راہل گاندھی نے کہا ’’میں نے آر ایس ایس-بی جے پی کے لوگوں سے کہا ہے کہ ہم آپ کی نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آئے ہیں۔ ‘‘

قبل ازیں، کانگریس پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل سے یاترا کے دہلی کا شیڈیول ٹوئٹ کیا گیا۔ اس کے ساتھ کانگریس  کی طرف سے  لکھا گیا  ہے کہ  تاناشاہوں سے سوال پوچھنے اور عوام کے آنسوؤں کا حساب مانگنے، کروڑوں امید لئے کنیا کماری سے شروع ہوئی یاترا سینکڑوں میل کا سفر مکمل کر کے  ملک کی راجدھانی دہلی   پہنچ رہی  ہے۔آج بھارت جوڑو یاترا این ایچ پی سی میٹرو اسٹیشن سے شروع ہو کر لال قلعہ تک جائے گی۔ ٹویٹ میں عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ  اس سفر میں قدم سے قدم ملائیں۔

بتاتے چلیں کہ   بھارت جوڑو یاترا کنیا کماری سے 9 ریاستوں کے تقریباً 46 اضلاع سے گزرتے ہوئے 108ویں دن قومی راجدھانی دہلی میں داخل ہو ئی  ہے۔ اس سے قبل   دہلی میں بھارت جوڈو یاترا کا راستہ تقریباً 23 کلومیٹر طویل ہے۔ دہلی داخل ہونے سے قبل  یاترا اب تک تمل ناڈو، کیرالہ، کرناٹک، تلنگانہ، آندھرا پردیش، مہاراشٹرا، مدھیہ پردیش، راجستھان اور ہریانہ کا احاطہ کر چکی ہے۔ دہلی 10ویں  ریاست ہے جہاں سے یہ یاترا گزر رہی ہے۔

بھارت جوڑو یاترا میں اب تک ملک کی مشہور شخصیات شرکت کرچکے ہیں۔ ان میں ریزرو بینک آف انڈیا کے سابق گورنر رگھورام راجن، کامیڈین کنال کامرا،  بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر، ریا سین اور پوجا بھٹ شامل ہیں۔ یاترا میں بین الاقوامی باکسر اولمپک فاتح وجندر سنگھ، سماجی کارکن میدھا پاٹکر، مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی، 1942 کی ’بھارت چھوڑو‘ تحریک میں حصہ لینے والی خاتون لیلا بائی چیتلے کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کے کئی رہنما  بھی یاترا میں شریک ہوچکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو باندہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹنگ کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جن میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی ہے۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ اب تو آنسوؤں کا دریا بہنے لگا ہے، اس بار آنسوؤں کا پانی خطرے کے ...

بی جے پی مہاراشٹر میں گندی سیاست کر رہی ہے: آدتیہ ٹھاکرے

ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے سشما آندھرے کو شیوشینا (ٹھاکرے) میں شامل کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سشما آندھرے شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے پر تنقید کی تھی اور اب انھیں کی پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں ...

شکایت پر عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 44 کے تحت ایک شکایت پر عدالت کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کسی شخص کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

ہمارا حکم صاف ہے، کیجریوال کو خود سپردگی کرنی ہوگی: سپریم کورٹ

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر آج (16 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے کہا کہ کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کرنی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ ...

1000 ٹھگوں کی اسکائپ آئی ڈی بلاک، ہزاروں سِم کارڈ کیخلاف بھی ہوئی کارروائی

حکومت ہند نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ڈیجیٹل اریسٹ اور بلیک میلنگ کے واقعات کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے 1000 اسکائپ آئی ڈی کو بلاک کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس طرح کی دھوکہ دہی میں شامل ہزاروں سِم کارڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔