چین میں بارش سے زبردست تباہی کا منظر، شہر ژوژو میں بارش کا 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹا، کئی افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 3rd August 2023, 1:00 PM | عالمی خبریں |

بیجنگ، 3/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی)  چین نے سیلاب سے متاثرہ بیجنگ کے جنوب مغرب میں واقع سیلاب سے متاثرہ شہر ژوژو میں 6 لاکھ سے زائد رہائشیوں کی امداد کے لیے ہزاروں کی تعداد میں ریسکیو اہلکاروں کو روانہ کیا جہاں سمندری طوفان ڈکسوری کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ژوژو، چین کے صوبے ہیبی میں واقع ہے جس نے ایک دہائی سے زائد عرصے میں شمالی چین میں آنے والے طوفانوں میں سے بدترین طوفان کا سامنا کیا ہے جہاں اب تک کم از کم 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ژوژو شہر کی سرحد بیجنگ سے ملتی ہے جہاں ہفتہ اور بدھ کے درمیان ہونے والی غیر معمولی بارشوں سے 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور شہر سیلاب میں ڈوب گیا۔ ہیبی صوبے میں حکام نے ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے جہاں ہفتے سے اب تک اوسطاً 355 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے جو کم از کم جولائی 2012 کے بعد سے سب سے زیادہ بارش ہے۔ شدید بارشوں سے ژوژو کے ایک لاکھ 34 ہزار سے زائد رہائشی متاثر ہوئے ہیں جبکہ شہر کی مجموعی آبادی کا چھٹا حصہ خالی کروا لیا گیا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ہیبی صوبے میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے سب سے زیادہ ژوژو شہر متاثر ہوا ہے، جو فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے دو گنا بڑا ہے۔ یہاں موجود رہائشی آبادیوں کو سیلاب نے شدید متاثر کیا ہے جبکہ 650 ایکڑ کی زرعی زمین بھی متاثر ہوئی ہے۔ مقامی سیکورٹی بیورو کے مطابق منگل کے روز شہر کو پانی کی کمی اور بجلی کی بندش کا سامنا تھا جبکہ شہر کو فوری طور پر کشتیوں، لائف جیکٹس اور دیگر ہنگامی امداد کی ضرورت ہے۔ مقامی آبادی نے بتایا کہ پانی کی سطح میں 4 میٹر سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔

سرکاری نشریاتی ادارے ’سی سی ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 9 ہزار امدادی کارکنوں کو ژوژو روانہ کر دیا گیا جبکہ پڑوسی صوبے ہینان اور شانزی سے بھی امدادی ٹیمیں روانہ کی جا رہی ہیں۔ منگل کے روز لی جانے والی سیٹلائٹ تصویر میں شہر کو تین اطراف سے پانی میں گھرا ہوا بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

گلوبل ٹائمز اخبار کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ سے پانی کی ایک بڑی مقدار ژوژو کے گرد واقع تین دریاؤں میں بہتی ہے۔ ژوژو کے رہائشیوں نے سوشل میڈیا پر طویل ریسکیو اور بحالی کی کوششوں میں تاخیر کے حوالے سے شکایات کیں۔ لاجسٹک مرکز کہلائے جانے والے شہر میں سیلاب نے گوداموں کو بھی متاثر کیا ہے۔ ہیبی صوبے کے حکام نے کہا کہ پانی کی سطح کم کرنے کے لیے آج دریائے یونگڈنگ میں پانی کے اخراج کے لیے ایک اور راستہ کھول دیا ہے۔

آئن لائن کتاب فروش بکس چائنا ڈاٹ کام نے وی چیٹ اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا کہ ان کا عملہ چوتھی منزل پر ریسیکو اہلکاروں کا انتظار کر رہا تھا، جہاں پانی سے بھرے گودام میں 40 لاکھ سے زائد کتابیں موجود ہیں۔ اس درمیان چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’شنہوا‘ نے رپورٹ کیا کہ جیسے جیسے سیلاب جنوب کی جانب بڑھ رہا ہے، گاوبیڈین صوبے میں انتظامیہ نے ایک لاکھ 13 ہزار رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور ساتھ ہی اضافی پانی کا ذخیرہ کرنے کے لیے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔