شام اور لبنان پر حملے،عراق میں امریکی فوجی ٹھکانے پر دھماکہ ،جنگ کا دائرہ وسیع ہوسکتاہے

Source: S.O. News Service | Published on 23rd October 2023, 11:32 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 23/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) اتوار کو اسرائیل کی جانب سے لبنان کے ساتھ ہی ساتھ شام میں دمشق اور حلب پر حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ  میں جنگ کا دائرہ وسیع ہونے کے اندیشے بڑھ گئے ہیں۔ اُدھر عراق میں امریکی ایئر بیس کو راکٹ سے نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ مڈل ایسٹ آئی کے مطابق ان راکٹوں  کے حملے کے بعد امریکی فوجی اڈے پر کم از کم ایک دھماکہ سنا گیا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں جنگ کا  دائرہ وسیع ہونے پر اسرائیل کے دفاع کیلئے نیز خود امریکی  ٹھکانوں پر حملوں  کے اندیشوں کو دیکھتے ہوئے پنٹاگن نے مشرق وسطیٰ میں میزائل دفاعی نظام بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خود مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجوں کی موجودگی بڑھانے کے فیصلے کی اطلاع دی۔ انہوں  نے بتایا کہ ’’صدر بائیڈن سے تفصیلی گفتگو کے بعد ایران کی جانب سے معاملے کو بڑھانے اور خطے میں سرگرم اس کی  پراکسی طاقتوں کو دیکھتے ہوئے میں نے خطے میں امریکی فوجوں کے دفاعی نظام کو مزید مضبوط کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔‘‘اس سے قبل پنٹاگن نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں پر حالیہ حملوں کے جواب میں خطے میں ٹرمینل ہائی ایلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس سسٹم اور اضافی پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم بٹالین بھیجنے کا اعلان کیا۔

اسرائیل حماس تنازع کے دوران علاقائی کشیدگی بڑھنے کے بعد واشنگٹن کا کہنا ہے کہ وہ  ایران کے حمایت یافتہ گروپس کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ اس حوالے سے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ خطے میں اضافی فوجیوں کو تیار رہنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ امریکہ حالیہ ہفتوں میں مشرق وسطیٰ میں بحری طاقت کی ایک قابل ذکر تعداد بھیج چکاہے جس میں ۲؍ طیارہ بردار بحری جہاز، امدادی جہاز اور تقریباً ۲؍ ہزار مرینس (بحریہ کے جوان ) شامل ہیں۔

 اُدھر اسرائیل حزب اللہ کے حملوں سے پریشان ہے۔ اس کی فوج نے متنبہ کیا ہے کہ  حزب اللہ لبنان کو جنگ میں دھکیل رہا ہے۔ ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے متنبہ کیا ہے کہ لبنان اگر جنگ میں  شامل ہوتا ہے تو اسے کچھ حاصل نہیں ہو گا بلکہ بہت کچھ ہاتھ سے نکل جائے گا۔  

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔