آصف علی زرداری دوسری مرتبہ پاکستان کے صدر منتخب

Source: S.O. News Service | Published on 10th March 2024, 11:55 AM | عالمی خبریں |

اسلام آباد، 10/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی)  حکمراں اتحاد کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری دوسری بار پاکستان کے صدر منتخب ہوگئے ۔ملک کے۱۴؍ ویں صدر کے انتخاب کیلئے پاکستان کی  قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی ۔  ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں۳۸۱؍ اراکین نے ووٹ ڈالے کیا جن  میں سے آصف علی زرداری کے حق میں ۲۵۵؍ ووٹ  پڑےجبکہ  ان کے مد مقابل محمود اچکزئی کو۱۱۹؍ووٹ ملے، ایک ووٹ مسترد ہوا۔آصف علی زرداری کو پنجاب اسمبلی سے ۲۴۶؍، سندھ اسمبلی  سے ۱۵۱؍، خیبر پختونخوا اسمبلی سے۱۷؍ اور بلوچستان اسمبلی سے۴۸؍ ووٹ ملے۔سنی  اتحاد کونسل کے امیدوار محمود اچکزئی نے پنجاب اسمبلی سے۱۰۰؍، سندھ اسمبلی  سے۹؍، خیبر پختونخوا اسمبلی سے۹۱؍ ووٹ حاصل کئے، بلوچستان اسمبلی سے انہیں کوئی ووٹ نہیں ملا، نومنتخب صدر آصف زرداری اتوار کو عہدہ کا حلف  لیں   گے۔

 قبل ازیں، صدر کے الیکشن کیلئے قومی اسمبلی، سینیٹ اور  چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صبح ۱۰؍  بجے سے شام۴؍بجے تک ووٹ ڈالے گئے جس کے  بعد پاکستانی اسمبلی میں پریزائیڈنگ افسر نے ہال کے دروازے بند کرنے کا حکم دے  دیا۔صبح ۱۰؍ بجے شروع ہونے والی ووٹنگ کے دوران وزیر اعظم شہباز  شریف، حکمراں اتحاد کی جانب سے صدر مملکت کے عہدے کے نامزد آصف علی  زرداری، سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار محمود خان اچکزئی،بلوچستان کے وزیر اعلیٰ   سرفراز بگٹی، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، سابق وزیر دفاع  خواجہ آصف سمیت دیگر اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں   حق رائے دہی کا استعمال کیا  ۔

 واضح رہے کہ دوسری مرتبہ پاکستان کے صدرِ بننے والے آصف  علی زرداری پہلی مرتبہ۲۰۰۸ء میں ۵؍ سال کیلئے اس عہدے پر فائز ہوئے تھے،  انہوں نے مخالفت کے باوجود اقتدار سنبھالنے کے فوری بعد مفاہمتی پالیسی  اختیار کی اور۵؍ سال اس پالیسی پر عمل پیرا رہے، انہوں نے اپنے دور  صدارت میں کچھ ایسے فیصلے کئے جنہیں اعلیٰ سطح پر سراہا جاتا ہے۔ انہوں  نے۸؍اپریل۲۰۱۰ء کو۱۸؍ ویں ترمیم منظور ہونے کے بعد تمام اختیارات وزیر اعظم کو منتقل کر دیے، چونکہ ان کی پارٹی برسراقتدار تھی اور وہ اپنی جماعت کے  صدر بھی تھے اسلئے انہیں اپنی میعاد میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوا۔آصف علی زرداری کو نومبر۲۰۰۹ءمیں گلگت بلتستان کو خودمختاری دینے اور پاکستان  کے شمال مغربی صوبے کا نام تبدیل کرکے ’خیبر پختونخوا‘ رکھنے کا کریڈٹ بھی  دیا جاتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔