اسرائیلی بمباری سے غزہ میں تباہی کا منظر، تازہ حملے میں متعدد بچوں سمیت 120 فلسطینی جان بحق

Source: S.O. News Service | Published on 24th October 2023, 6:57 PM | عالمی خبریں |

غزہ، 24/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)  غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور بمباری کی وجہ سے غزہ میں ہر طرف افراتفری ہے۔ تازہ ترین بمباری میں 120 فلسطینی جان بحق ہو گئے ہیں۔ ان میں کئی بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی 'وفا' کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے رفح شہر میں ایک عمارت کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں 48 فلسطینی جان بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے رفح کے علاقے تل السلطان میں ایک گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔ غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاحیہ شہر پر بمباری میں متعدد شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو شہر کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ کی پٹی کے علاقے الفلوگا میں ایک مکان پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر میں ہونے والے حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں شہر کے ناصر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع بوریج پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری میں اس کے مزید 6 عملہ ہلاک ہو گئے۔ اس کے بعد ان کے ملازمین کی ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی بمباری میں مجموعی طور پر 5 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے 5087 افراد میں 2000 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔ وزارت نے کہا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسرائیلی حملوں میں 436 فلسطینی مارے گئے۔ ان میں 182 بچے بھی شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔