افغانستان: سڑک کنارے بم پھٹنے سے اعلیٰ فوجی کمانڈر ہلاک

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 2nd December 2019, 10:43 PM | عالمی خبریں | اسلام |

 اسلام آباد، کابل، یکم دسمبر(آئی این ایس انڈیا) افغانستان حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز ہونے والے بم ھماکے میں ایک اعلیٰ افغان فوجی کمانڈر ہلاک جب کہ کم از کم تین افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک مقامی صحافی شامل ہے۔ایک اور خبر کے مطابق، ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں بظاہر ایک ڈرون حملہ ہوا جس میں کم از کم چھ شہری ہلاک ہوئے، جن میں ایک نوزائیدہ بچہ بھی شامل ہے۔صوبہ ہلمند میں سڑک کنارے ہونے والے اس بم حملے کی ذمے داری طالبان نے قبول کی ہے، جہاں کے زیادہ تر اضلاع کا کنٹرول یا تو باغی گروپ کے پاس ہے یا پھر وہاں ان کا اثر و رسوخ ہے۔صوبائی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ صحافیوں کے ایک گروپ کے ہمراہ فوج کے سرحدی دستے کے کمانڈر، جنرل ظاہر گل مْقبل کشیدگی کے شکار ضلع مارجا جا رہے تھے، جب سڑک کنارے نصب کیا گیا بم پھٹا، جس سے قافلہ اس کی زد میں آیا۔ وہ انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائی کا معائنہ کرنے جا رہے تھے۔محمد زمان ہمدرد نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والا جنرل فوجی کارروائی کی نگرانی کر رہے تھا۔انھوں نے مزید بتایا کہ تین سیکیورٹی اہل کار اور افغانستان کے قومی دھارے کے شمشاد ٹیلی ویژن  سے تعلق رکھنے والے ایک رپورٹر زخمیوں میں شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ صحافی، سردار محمد سروری شدید زخمی ہیں۔طالبان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں مْقبل کے دو محافظ بھی ہلاک ہوئے۔ عمومی طور پر باغی گروپ ہلاک و زخمیوں کے اعداد بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔ہلمند افغانستان کا سب سے وسیع و عریض صوبہ اور افیون پیدا کرنے والا خطہ ہے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نگران اداروں نے کہا ہے کہ صحافیوں کے لیے یہ دنیا کا ایک خطرناک ترین ملک ہے۔دریں اثنا، جنوب مشرقی صوبہ خوست کے مقامی سیاست دانوں اور اہل کاروں نے ہفتے کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران ان کے علاقے میں ہونے والے ایک مشتبہ ڈرون حملے میں کم از کم چھ سویلین ہلاک ہوئے، جن میں سے ایک نوزائیدہ بچہ تھا۔ایک مقامی قبائلی رہنما، گل مرجان فاروق زئی نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک و زخمی ہونے والے ایک ہی خاندان کے فرد ہیں، جو صوبائی دارالحکومت کے ایک اسپتال سے واپس جا رہے تھے، جب بغیر پائلٹ کے ایک طیارے سے چلائے گئے میزائلوں کی زد میں آئے، جن سے ان کی گاڑی تباہ ہو گئی۔ انھوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے تھے، جن میں ایک چھوٹی عمر کا بچہ بھی شامل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...

تبلیغی جماعت اور اس کے عالمی اثرات ..... از: ضیاء الرحمن رکن الدین ندوی (بھٹکلی)

​​​​​​​اسلام کا یہ اصول ہے کہ جہاں سے نیکی پھیلتی ہو اس کا ساتھ دیا جائے اور جہاں سے بدی کا راستہ پُھوٹ پڑتا ہو اس کو روکا جائے،قرآن مجید کا ارشاد ہے۔”تعاونوا علی البرّ والتقوی ولا تعاونوا علی الاثم والعدوان“

اپنے روزوں کی شیطان سے حفاظت کیجیے ..................... آز: ڈاکٹر سراج الدین ندویؔ

شیطان ہر انسان کے ساتھ لگا ہے۔اس نے اللہ تعالیٰ کو چیلینج دے رکھا ہے کہ میں تیرے بندوں کو راہ راست سے بھٹکاؤں گا۔حضرت آدم ؑ کے ساتھ شیطان کو بھی زمین پر اتارا گیا تھا۔اس دن سے آج تک ابلیس و آدم ؑکی کشمکش جاری ہے۔ابلیس کئی طرح سے انسان کو بہکانے کی کوشش کرتا ہے۔وہ انسان کو گناہ کی ...

قربانی: رسم سے آگے ................... آز: کامران غنی صباؔ

اسلام کی کوئی بھی عبادت صرف رسم نہیں ہے۔ قربانی بھی ایک عظیم عبادت ہے جس میں بے شمار حکمتیں پوشیدہ ہیں۔ افسوس کہ ہم میں سے بیشتر لوگ یا تو ان حکمتوں کو سمجھتے نہیں یا سمجھتے بھی ہیں تو انہیں اپنی زندگی میں اتارنے کی کوشش نہیں کرتے۔

عشرۂ ذی الحجہ میں عبادت کا خاص اہتمام کریں، قربانی شعائر اسلام میں سے ہے! مرکز تحفظ اسلام ہند کے آن لائن ہفت روزہ کانفرنس سے مفتی ہارون ندوی اور مولانا احمد ومیض ندوی نقشبندی کا خطاب!

مرکز تحفظ اسلام ہند کے زیر اہتمام منعقد آن لائن ہفت روزہ کانفرنس بسلسلہ عشرۂ ذی الحجہ و قربانی کی دوسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے جمعیۃ علماء جلگاؤں کے صدر اور وائرل نیوز کے ڈائریکٹر حضرت مولانا مفتی ہارون ندوی صاحب نے فرمایا کہ قربانی اہم عبادت اور شعائر اسلام میں سے ہے۔اسی لئے ...

زکاۃ اسلام کا خوب صورت معاشی نظام ................ از: خورشید عالم داؤد قاسمی

زکاۃ اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک ہے۔ وہ ایک ایسا کمیاب نظام ہے، جو فقیروں کی ترقی کا ضامن اور مسکینوں کی خوش حالی کا کفیل ہے۔زکاۃ اسلام کا ایسا اہم نظام ہے کہ اس کے ذریعے سماج سے غربت کا خاتمہ بآسانی کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایک ایسا نظام ہے کہ اس سے امیروں اور فقیروں کے درمیان محبت ...

لیلۃ القدر؛ہزار مہینوں سے افضل رات۔۔۔۔ از: عبدالرشیدطلحہ نعمانیؔ

    اگر دنیا کے کسی سوداگرکو یہ معلوم ہو جائے کہ فلاں مہینے اورتاریخ کوہمارے قریبی شہر میں ایک میلہ لگنے والا ہے؛جس میں اتنی آمدنی ہو گی کہ ایک روپیہ کی قیمت ہزارگنا بڑھ جائے گی اور تجارت میں غیرمعمولی نفع ہوگا،تو کون احمق ہوگا جو اس زریں موقع کو ہاتھ سے جانے دے گا؟اور اس سے ...