بھارت جوڑو نیائے یاترا: گجرات میں عآپ ہوگی شامل، دعوت نامہ قبول کیا

Source: S.O. News Service | Published on 6th March 2024, 6:19 PM | ملکی خبریں |

احمد آباد، 6/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے گجرات میں داخل ہونے کے بعد عام آدمی پارٹی اس میں شریک ہوگی۔ اس نے کانگریس کے دعوت نامے کو قبول کرلیا ہے۔ یہ اطلاع عآپ گجرات نے دی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت جوڑو نیائے یاترا 7 سے 10 مارچ کے درمیان گجرات سے گزرے گی۔

عام آدمی پارٹی گجرات نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ریاست میں بڑی تعداد میں پارٹی کے لیڈران اور کارکنان راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں شامل ہوں گے۔ یہ یاترا 7 مارچ کو گجرات کے داہود ضلع کے جھالود سے گجرات میں داخل ہوگی۔ عآپ نے کہا ہے کہ 7 مارچ کو داہود میں یاترا کے داخل ہونے پر ایسودان گڑھوی سمیت بڑی تعداد میں عآپ کارکن اور لیڈران یاترا میں شامل ہونگے۔ عام آدمی پاٹری گجرات میں اس یاترا کو کامیاب بنانے میں اہم کردا نبھائے گی۔ اس ضمن میں آنے والے دنوں میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

دریں اثنا راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کا آج مدھیہ پردیش میں آخری دن ہے، اس میں آج کانگریس کے قومی صدر ملکا رجن کھڑگے میں بھی شریک ہونگے۔ دھار ضلع کے بدناور میں ایک جلسۂ عام کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں کھڑگے اور راہل گاندھی دونوں خطاب کرنے والے ہیں۔ اس ضمن میں مدھیہ پردیش کانگریس میڈیا ڈپارٹمنٹ کے صدر کے کے مشرا نے بتایا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران رتلام اور سیلانہ میں ایک عام جلسۂ عام کا انعقاد اور روڈ شو ہوگا۔ آج ہی یہ یاترا مدھیہ پردیش سے راجستھان میں داخل ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی مستعفی

دہلی کانگریس کے ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی نے اچانک اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اروند ر سنگھ لولی نے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کو چار صفحات پر مشتمل خط ارسال کرکے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا اور ان کے سامنے استعفیٰ کی کئی وجوہات پیش کیں۔ انہوں نے اپنے ارسال کردہ خط ...

کالے قوانین کی منسوخی کے لئے انڈیا الائنس کی کامیابی ناگزیر: فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کے روز کہاکہ وزیر اعظم نے انتخابی جلسوں کے دوران مسلمانوں پر براہ راست حملہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو مل کر یہ سوچنا چاہئے ، آخر کار ہم پر یہ براہ راست حملہ کیوں ہو رہا ہے، ہم سے یہ دشمنی کیسی ، مسلمانوں نے کسی کا ...

تیسرے مرحلہ میں بی جے پی کو ایک بھی نشست نہیں ملے گی: اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو نے اتوار کے دن دعویٰ کیاکہ بی جے پی لوک سبھا الیکشن کے مرحلہ سوم میں ایک بھی نشست نہیں جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ برسرِ اقتدار جماعت میں 400پار کا نعرہ لگاتے وقت ہوا کے رخ کو غلط کوسمجھا۔

آئین میں تبدیلی و ریزرویشن کو ختم کرنے کے لیے بی جے پی چار سو سیٹیں جتنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ایک بار پھر ریزرویشن اور آئین کے حوالے سے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات اب کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بی جے پی آئین میں تبدیلی اور ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے اس لیے وہ 400 سیٹیں جیتنا چاہتی ہے۔ وہ آر ایس ایس کے ...