پاکستان: ٹرین کے پٹری سے اترنے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک، 80 سے زائد زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 7th August 2023, 1:08 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد، 7/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی)  پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ میں اتوار کو ایک المناک حادثہ پیش آیا جب ایک مسافر ٹرین کی کم از کم 10 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں حکومت اور پولیس حکام کے مطابق، کم از کم 30 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے۔ اتوار کو کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں سانگھڑ میں سرہاری کے مقام پرپٹری سے اترگئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔

سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے مقامی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام کو ریلیف اور ریسکیو کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت دی۔ مراد علی نے بتایا کہ شدید زخمی افراد کو بہتر طبی علاج کے لیے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی منتقل کیا جائے گا۔

ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیوں کو ٹریک سے ہٹا دیا گیا جس کے بعد ڈاؤن ٹریک کو بحال کر دیا گیا ہے اور مختلف اسٹیشنز پر روکی گئی ٹرینیں کراچی کے لئے روانہ ہوگئی ہیں۔ البتہ اپ ٹریک اب بھی بند ہے جس کی بحالی کا کام جاری ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق پنڈی سے کراچی آنے والی گرین لائن کو روانہ کر دیا گیا ہے، ہزارہ ایکسپریس حادثے کے بعد گرین لائن کو نواب شاہ اسٹیشن روکا گیا تھا۔ اس کے علاوہ حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس بھی روانہ کردی گئی ہے۔

جائے حادثہ پر ریسکیو ٹیمیں، پاک فوج اور پاکستان ریلوے کے اہلکار امدادی کارروائیوں کے لیے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے۔ پھنسے ہوئے مسافروں کو بچانے میں مقامی رضاکاروں نے بھی نمایاں رول ادا کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔