ناگپور کے قریب مہاراشٹرا ایکسپریس وے پر بس حادثہ کا شکار؛ 26 لوگوں کی موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st July 2023, 11:38 AM | ملکی خبریں |

ممبئی یکم جولائی (ایس او نیوز) تیز رفتار دوڑتی بس حادثہ کا شکار ہونے سے بس پر سوار 26 لوگوں کی موت واقع ہوگئی اور آٹھ لوگ زخمی ہوگئے۔ حادثہ مہاراشٹرا کے ناگپور سے 135 کلومیٹر دور بولڈھانا ضلع کے پمپلکھوٹا قصبہ کے قریب مہاشٹرا ایکسپریس وے پر آدھی رات قریب ڈیڑھ بجے پیش آیا ۔

میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق بس پر 30 مسافر سوار تھے جبکہ بس پر دو ڈرائیور اور ایک عملہ بھی تھا۔ بولڈھانا ایس پی سنیل کڈسنے نے میڈیا کو بتایا کہ تیز رفتار بس کا پہلے ایک ٹائر پنکچر ہوگیا جس کے نتیجے میں بس بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کےبعد بس میں آگ لگ گئی۔ ایس پی نے بتایا کہ حادثہ میں بچنے والوں میں ڈرائیور بھی شامل ہے۔ بعض رپورٹوں کے مطابق بس پہلے ایک کھمبے سے ٹکرا گئی تھی، پھر سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے ساتھ ہی بس کے ڈیزل ٹینکر میں دھماکہ ہوا اور پوری بس شعلہ پوش ہوگئی۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق بس جب سڑک کے بیچوں بیچ سیمنٹ کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی، تو باہر نکلنے کا دروازہ بس کے نیچے دب گیا اور لوگوں کو باہر نکلنے کا راستہ نہیں ملا۔ جیسے ہی بس کو آگ لگی لوگ بس کے اندر ہی زندہ جھلس گئے۔   حادثے کے بعد کچھ مسافروں نے شیشہ توڑ کر باہر نکلنے کی کوشش کی۔ جبکہ باہر نکلنے میں کامیاب ہونے والوں مزید لوگوں کو باہر نکالنے کی کوشش کی۔ حادثہ ناگپور ممبئی سمرودھی ہائی وے پر 1.26 منٹ کو پیش آیا۔  

ذرائع کے مطابق بس ناگپور سے پونا جانے کے لئے نکلی تھی، لیکن قریب 135 کلو میٹر کا سفر ہی طئے ہوا تھا کہ حادثہ کا شکار ہوگئی۔

پولس کے الرٹ ہونے کے بعد، مقامی اور ہائی وے ٹریفک پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور بس پر موجود لوگوں کو باہر نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتداء میں 25 افراد کے مرنے کی خبر تھی، بعد میں مزید ایک مسافر نے دم توڑدیا۔ بتایا گیا ہے کہ بہت زیادہ جھلس جانے کی وجہ سے مسافروں کی شناخت میں دقت پیش آرہی ہے۔

دریں اثنا، ریاستی حکومت نے متاثرین کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر اور این سی پی لیڈر اجیت پوار نے حادثے میں مرنے والوں کے تئیں تعزیت کی لیکن انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹرا کے سمرودھی ایکسپریس وے پر افتتاح کے بعد سے ہی حادثات میں اضافہ ہورہا ہے۔

اپنی تعزیت پیش کرتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے کے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے۔ ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ "بلڈھانہ، مہاراشٹرا میں ہوئے تباہ کن بس حادثے سے میں بہت دکھی ہوں۔ میری دعائیں ان لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔ میری دعا ہے کہ زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔ مودی نے یہ بھی ٹویٹ میں لکھا کہ مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انتخابات کے اعدادوشمار پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو جاری کیا نوٹس

ملک بھر میں انتخابی ماحول ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ اب انتخابات کا پانچواں مرحلہ 20 مئی کو ہونا ہے۔ دریں اثنا، سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی جس میں پولنگ اسٹیشنوں پر ریکارڈ شدہ ووٹوں کے اکاؤنٹ کو فوری طور پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی مانگ گئی ہے۔

لوک سبھا انتخابات: انتخابی مہم کا پانچواں دور آج شام ختم ہوگا، 20 مئی کو 8 ریاستوں کی 49 سیٹوں پر ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے پانچویں دور کی انتخابی مہم آج شام ختم ہو جائے گی۔ 20 مئی کو ہونے والی ووٹنگ کے دوران 6 ریاستوں اتر پردیش، بہار، مغربی بنگال، مہاراشٹر، اڈیشہ، جھارکھنڈ اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں کشمیر اور لداخ کی کل 49 نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

کنہیا کمار پر حملہ بی جے پی کی مایوسی کا نتیجہ: کانگریس

  کانگریس نے پارٹی کے شمال مشرقی دہلی کے لوک سبھا امیدوار کنہیا کمار پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بزدلانہ حرکت اور انتخابات میں شکست پر مایوسی قرار دیا اور کہا کہ ملک کی سب سے پرانی جماعت پر اس طرح کی حرکتوں کاکوئی اثر ہونے والا نہیں ہے۔

اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا

سپریم کورٹ نے جمعہ (17 مئی) کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی ای ڈی کے ذریعے آبکاری پالیسی کے تحت گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے اروند کیجریوال کو ضمانت کے لیے نچلی ...

دہلی میں بڑھتی آلودگی کی ذمہ دار مودی حکومت ہے، کانگریس کا سنگین الزام

دہلی میں بڑھتی آلودگی کے لیے کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو ذمہ دارٹھہریا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے آج (17 مئی) کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ معیار کو نظر انداز کرتے ہوئے دہلی میں تقریباً ایک درجن بجلی گھروں میں کوئلہ استعمال کیا جا رہا ہے اور مرکز کی ...

بی جے پی محکمہ پولیس میں بھی اگنی ویر اسکیم لانے کی تیاری کر رہی ہے، تیجسوی یادو کا بڑا دعویٰ

بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے مرکز کی اگنی ویر اسکیم کے تعلق سے ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرکز کی بی جے پی حکومت محکمہ پولیس میں بھی فوج کی طرح اگنی ویر اسکیم لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ملک بھر کے نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ اگنی ویر اسکیم ہے۔ ہم نے حکام ...